آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں مثبت رجحان

آج آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ان کے ساتھ منسلک ایشیائی مارکیٹس کے ٹیک اسٹاکس میں ہونیوالی تیزی اور امریکی ڈالر اور ادکے بانڈز کی طلب و قدر میں کمی ہے۔ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں کل کی نسبت خاصی بحالی نظر آ رہی ہے۔ سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم بھی متاثرکن ہیں۔ ASX200 انڈیکس 84 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7030 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 6946 کی سطح سے کیا، یہی آج اسکی کم ترین سطح ہر جبکہ اسکے بعد یہ 7041 کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ آج مارکیٹ میں 19 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دوسری طرف اگر نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) کا جائزہ لیں تو آج اس میں ASX کی نسبت زیادہ بہتر سرمایہ کاری کا حجم اور انڈیکس لیول نظر آ رہے ہیں۔ NZX50 انڈیکس اسوقت 155 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11631 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج کیوی انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 11473 کی سطح سے ہوا جو کہ آج اسکا کم ترین لیول بھی ہے۔ جس کے بعد ٹریڈنگ رینج 11473 سے 11654 کے درمیان رہی ہے۔ اب تک NZX میں 66 لاکھ 25 ہزار شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button