PSX میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے سال کے پہلے دن میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران IMF کے ساتھ قرض پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے نویں جائزے کے سلسلے میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے ییں۔ جن میں مثبت پیشرفت کے امکانات پر سرمایہ کار پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔ دسمبر 2022ء کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے متعدد بار مثبت بیانات دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہ پروگرام دوبارہ شروع ہو گیا تو یہ پاکستان کے بطور ریاست دیوالیہ نہ ہونے کی گارنٹی ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ مثبت پیشرفت کی توقعات پر پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں بہترین نظر آ رہی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40712 کی سطح پر آ گیا ہے۔نئے سال کی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 40348 سے ہوا۔ جس کے بعد اس کی بلند ترین سطح 40782 رہی ہے۔آج انڈیکس نے اپنی اہم ترین مزاحمتی حد (Resistance) 40700 کو عبور کر لیا ہے۔
دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 155 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15 ہزار کے نفسیاتی ہدف کے قریب 14992 پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر اس کی بلند ترین سطح 15023 رہی ہے۔ جبکہ تھرٹی انڈیکس کسی بھی وقت 15 ہزار کے مارک کو دوبارہ عبور کر سکتا ہے۔ آج پہلے ایک گھنٹے کی ٹریڈ کے دوران 240 کمپنیاں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ جن میں سے 162 کی قدر میں تیزی، 74 میں کمی اور 12 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔