Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
کرپٹو

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی دبئی میں RLUSD کسٹڈی کیلئے آفر، تجارتی کولیٹرل کے نئے ماڈل کی تیاری

★اہم نکات

  • •محفوظ کسٹڈی: Standard Chartered اب دبئی میں Ripple کے USD سے منسلک Stablecoin یعنی RLUSD کے لیے ریگولیٹڈ بینک کسٹڈی (Regulated Bank Custody) فراہم کر رہا ہے۔
  • •ٹریڈنگ کولیٹرل کا نیا نظام: بینک اور LMAX Group مل کر ایک ایسا Trade Model تیار کر رہے ہیں جس کے تحت ادارے اپنے اثاثے بینک میں رکھ کر LMAX پر Trading کر سکیں گے۔
  • •کسٹڈی اور ایگزیکیوشن کی علیحدگی: اس اقدام سے تجارتی پلیٹ فارمز (Exchanges) پر براہ راست Funds منتقل کرنے کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے، جو بڑے اداروں کی بنیادی شرط ہے۔
  • •ریپل کی 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری: Ripple نے RLUSD کو ادارہ جاتی Infrastructure میں ضم کرنے کے لیے LMAX کو رواں سال جنوری میں 150 ملین Dollar کی مالی امداد فراہم کی تھی۔
  • •عالمی وسعت: Standard Chartered نے زوڈیا کسٹڈی (Zodia Custody) کے حصول اور Singapore و Hong Kong میں پیشرفت کے ساتھ Digital Assets کی عالمی قیادت سنبھال لی ہے۔
Robina Adeel
Robina Adeel ←

78 مشاہدات

دبئی کی اسکائی لائن، بینک کی عمارت، ڈیجیٹل کوائن، محفوظ والٹ اور ٹریڈنگ چارٹس پر مشتمل مالیاتی تصویر، جو RLUSD کسٹڈی اور LMAX کے اشتراک کو ظاہر کرتی ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی دبئی میں RLUSD کسٹڈی سروس اور LMAX کے ساتھ اشتراک، ڈیجیٹل اثاثوں اور روایتی بینکاری کے بڑھتے ہوئے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فنانشل گروپ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (Standard Chartered) نے اپنے دبئی برانچ کے ذریعے ریپل (Ripple) کے USD پر مبنی اسٹیبل کوائن RLUSD کی ادارہ جاتی کسٹڈی (Institutional Custody) فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، تقریباً 450 ارب ڈالر کے اثاثوں کی نگرانی کرنے والے اس عالمی بینکنگ جائنٹ نے Ripple اور ایل میکس گروپ کے ساتھ مل کر ایک ایسے نظام پر کام شروع کیا ہے جہاں سرمایہ کار اپنے اسٹیبل کوائنز کو بینک میں محفوظ رکھ کر LMAX کے پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کولیٹرل (Trading Collateral) کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

یہ پیشرفت نہ صرف Standard Chartered کی طرف سے اس پیشکش کی افادیت کو ثابت کرتی ہے بلکہ روایتی بینکنگ اور Digital Assets کے درمیان حائل فاصلوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر رہی ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور LMAX کا معاہدہ

یہ معاہدہ روایتی مالیاتی اداروں (Institutional Investors) کے لیے Crypto Market میں داخلے کا سب سے محفوظ راستہ فراہم کر ے گا۔ روایتی طور پر، بڑے Funds اور Banks ایکسچینجز پر رقم رکھنے سے کتراتے تھے کیونکہ وہاں کاؤنٹر پارٹی رسک ہوتا ہے۔ Standard Chartered کی جانب سے کسٹڈی اور LMAX کی جانب سے ٹریڈنگ ایگزیکیوشن کو الگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کے اثاثے ایک مرکزی نظام والے بینک میں محفوظ رہیں گے جبکہ وہ مارکیٹ کی لیکوئیڈٹی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کسٹڈی اور ایگزیکیوشن کی علیحدگی

فنانشل مارکیٹس کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ جو ادارہ آپ کا سودا کروائے، اسے آپ کے پیسے

کا محافظ نہیں ہونا چاہیے۔ روایتی فاریکس اور اسٹاک مارکیٹس میں کسٹڈی اورایکسچینج ہمیشہ الگ ہوتے ہیں۔ تاہم، Crypto کی شروعات میں ایکسچینجز ہی کسٹوڈین بھی بن گئیں، جس کی وجہ سے ماضی میں کئی بڑے حادثات پیش آئے۔

ادارہ جاتی سرمایہ کار جیسے کہ ہیج فنڈز ، مینوئل پینشن فنڈز اور بڑے کمرشل بینکس ، ایکسچینج کے رسک کی وجہ سے کرپٹو میں بڑا سرمایہ لگانے سے ہمیشہ گریز کرتے تھے۔ اس نئے ماڈل میں کلائنٹ اپنے RLUSD ٹوکنز Standard Chartered کے دبئی برانچ میں جمع کروائے گا، جبکہ بینک LMAX کو ضمانت دے گا کہ کلائنٹ کے پاس رقم موجود ہے۔ اس کے بعد LMAX کلائنٹ کو اس رقم کی بنیاد پر پوزیشنز کھولنے کی اجازت دے گا، جبکہ ٹوکنز بینک کے والٹ سے باہر نہیں نکلتے اور ایکسچینج کے ہیک ہونے یا ڈوبنے کا خطرہ مکمل ختم ہو جاتا ہے۔

سنگاپور میں قائم Crypto Investment Bank 'اریٹا' (Areta) کے ایشیا پیسیفک کے سربراہ جوزف گوہ (Joseph Goh) نے اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالمگیر طور پر اہم بینک (Systemically Important Bank) سے منسلک ریگولیٹڈ کسٹدی ڈیجیٹل اثاثوں کے انفراسٹرکچر کا سب سے قیمتی حصہ بنتی جا رہی ہے۔

ریپل اور RLUSD کا LMAX انفراسٹرکچر میں کردار

Ripple کا هدف RLUSD کو صرف عام ادائیگیوں تک محدود رکھنا نہیں ہے، بلکہ اسے بین الاقوامی ٹریڈنگ کے لیے بطور کولیٹرل قائم کرنا ہے۔ Ripple نے LMAX کو 150 ملین ڈالر کی فنانسنگ اسی لیے فراہم کی تھی تاکہ RLUSD کو ان کے انسٹی ٹیوشنل پلیٹ فارم میں گہرائی سے مربوط کیا جا سکے، جس سے یہ ٹوکن وال اسٹریٹ کے اداروں کے لیے پہلی ترجیح بن سکے۔

ریپل کا سٹریٹجک ماسٹر پلان

Ripple کے USD سے منسلک اسٹیبل کوائنز یعنی RLUSD کو XRP Ledger پر لاؤنچ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں Tether (USDT) اور Circle (USDC) کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے Ripple نے ایک بالکل مختلف راستہ اختیار کیا ہے، جو کہ بینکنگ نیٹ ورک اور ریگولیٹری ٹرانسپیرنسی کا راستہ ہے۔

اگر ہم خصوصیات کا موازنہ کریں تو عام اسٹیبل کوائنز جیسے USDT یا USDC زیادہ تر نان بینکنگ کسٹوڈین یا آف شور والٹس کا سہارا لیتے ہیں اور ان کا استعمال بنیادی طور پر اسپاٹ ٹریڈنگ اور DeFi تک محدود رہتا ہے۔

اس کے برعکس، Standard Chartered کی شراکت میں Ripple RLUSD دنیا کے نامور ریگولیٹڈ بینکس کی کسٹڈی پیش کر رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد Institutional Derivatives اور کولیٹر مینجمنٹ ہے۔ اس سے Counterparty Risk انتہائی کم ہو کر بینکنگ لیول پر آ جاتا ہے اور مکمل Regulatory Compliance حاصل ہوتی ہے۔

Standard Chartered کے گلوبل ہیڈ آف ڈیجیٹیل ایسٹس اینڈ سیکورٹی سروسز وقار چوہدری نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کلائنٹس اپنے اثاثوں کے تحفظ یا رسک مینیجمنٹ پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ڈیجیٹیل ایسیٹس کی مارکیٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

دبئی اور مشرق وسطیٰ: عالمی ڈیجیٹل فنانس کا نیا مرکز

Standard Chartered نے اپنے اس اہم سروس کے لیے دبئی کا انتخاب ایک گہری حکمت عملی کے تحت کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات خصوصاً دبئی کی Virtual Assets Regulatory Authority (VARA) اور Dubai International Financial Centre (DIFC) نے دنیا بھر میں سب سے واضح اور فعال Crypto Rules مرتب کیے ہیں، جس نے دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

Standard Chartered صرف دبئی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تیزی سے عالمی ڈیجیٹیل ایسیٹس کی ایک مضبوط زنجیر بنا رہا ہے۔ سنگاپور میں یہ بینک منتخب کرپٹو کرنسیوں، اسٹیبل کوائنز اور ٹوکنائزڈ حقیقی اثاثوں (Real World Assets RWA) کی کسٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں رواں سال اگست میں یہ ریگولیٹڈ استیبل کوائنز تقسیم کرنے والا پہلا عالمی بینک بنا، جبکہ Zodia Custody کے مکمل حصول کے بعد بینک اب روایتی اور ڈیجیٹل دونوں قسم کے اثاثوں کی دیکھ بھال خود کر رہا ہے۔

کرپٹو مارکیٹ پر متوقع اثرات

اگرچہ یہ پیشرفت براہ راست بڑے اداروں کے لیے ہے، لیکن اس کا اثر عام Crypto Market پر انتہائی مثبت ہوگا۔ جب اربوں ڈالر کا ادارہ جاتی سرمایہ ریگولیٹڈ بینکس کے ذریعے مارکیٹ میں آئے گا، تو اس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کم ہوگا، لیکوئیڈٹی بڑھے گی، اورکرپٹو کی قانونی حیثیت میں اضافہ ہوگا۔

اس پیشرفت سے اسٹیبل کوائنز کی جنگ میں ایک بڑا موڑ آئے گا کیونکہ اب تک USDT مارکیٹ پر حمران تھا، لیکن اداروں کے پاس جب Standard Chartered جیسے بینک کی کسٹڈی میں موجود RLUSD کا اختیار ہوگا، تو وال اسٹریٹ کے فنڈز سیکیورٹی کی خاطر USDT سے نکل کر RLUSD کی طرف منتقل ہو سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ LMAX ایک نامور فاریکس ایکسچینج بھی ہے، لہٰذا RLUSD کو بطور کولیٹرل استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عنقریب ہم روایتی کرنسیوں جیسے EUR، GBP، JPY اور ڈیجیٹیل ایسیٹس کے درمیان فوری اور 24/7 Settlement کا نظام دیکھیں گے۔

حاصل کلام

Standard Chartered، Ripple، اور LMAX کا یہ اتحاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈیجیٹیل ایسیٹس کا مستقبل اب قیاس آرائیوں پر نہیں بلکہ مضبوط بنیادی انفراسٹرکچر پر مبنی ہے۔ کسٹڈی اور ٹریڈنگ ایگزیکیوشن کی اس علیحدگی نے ان تمام خدشات کو ختم کر دیا ہے جو بڑے مالیاتی اداروں کو کرپٹو سے دور رکھتے تھے۔

آنے والے دنوں میں، جو بینک ڈیجیٹیل ایسیٹس کو اپنانے میں سستی دکھائیں گے، وہ اپنے ادارہ جاتی کلائنٹس کھو دیں گے۔ بلاک ٹیکنالوجی اب صرف ایک تصور نہیں رہی، بلکہ یہ عالمی بینکنگ کی نئی بنیادی ڈھانچہ بن چکی ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے؟

کیا Ripple کا RLUSD اور Standard Chartered کا یہ شراکت دارانہ ماڈل Tether (USDT) اور Circle (USDC) کو مارکیٹ سے پیچھے دھکیل سکے گا؟ آپ اپنی تجارتی حکمت عملی میں اسٹیبل کوائنز کو کس طرح شامل کرتے ہیں؟ نیچے تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

انتباہ

Urdu Markets پر موجود تمام خبریں، تجزیے اور مارکیٹ انفارمیشن صرف معلوماتی اور تعلیمی مقصد کے لیے ہیں۔ کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری سے پہلے اپنی تحقیق ضرور کریں اور ضرورت پڑنے پر معاشی ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں۔ مارکیٹ تیزی سے بدل سکتی ہے، اس لیے ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

سورس (Source)

Coindesk: https://www.coindesk.com/

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏

متعلقہ موضوعات

”
Robina Adeel

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

3 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں