یورو زون کی نومبر 2022ء کی PPI Report جاری کر دی گئی۔

یورو زون کی نومبر 2022ء کی PPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات (Eurostat) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں PPI Index کی شرح منفی 0.9 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی شرح کی توقع کی جا رہی تھی۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اکتوبر 2022ء کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو اس ماہ میں پروڈیوسرز پرائس انڈیکس منفی 2.9 فیصد رہا تھا۔

اگر سالانہ اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو سالانہ پروڈیوسرز پرائس انڈیکس 27.1 فیصد رہا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 27.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ معاشی ماہرین کے مطابق نومبر میں یورپ کی توانائی کی درآمدات (Imports) میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پیداوار میں استعمال ہونیوالی Intermediate Goods کی درآمدات 0.4 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ اشیائے صرف (Consumer Goods) میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اشیائے سرمایہ (Capital Goods) میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے معاشی ماہرین اس رپورٹ کو مثبت قرار دے رہے ہیں کیونکہ اگر توانائی کے علاوہ دیگر خام مال (Raw Material) کا جائزہ لیں تو انڈسٹری کی قیمتوں میں 0.1. فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button