Indo-Pak Tensions کے باعث PSX کریش، National Security Committee کا اہم اجلاس

Market Panic Deepens Ahead of National Security Committee Meeting

پاکستان کی مالیاتی دنیا کو جمعرات کی صبح ایک ایسے زلزلے نے ہلا دیا جس کے جھٹکے نہ صرف PSX میں محسوس کیے گئے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی چکناچور کر گئے۔ Indo-Pak Tensions کی شدت میں اضافے اور خطے کی بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو Panic Selling پر مجبور کر دیا.

جس کے نتیجے میں KSE100 Index نے دن کا آغاز ہی 1000 Points کی کمی سے کیا. اور یہ گراوٹ جلد ہی 2500 Points سے تجاوز کر گئی۔ ایسے لمحات میں مارکیٹ نہ صرف مالیاتی نظام کی نبض بن جاتی ہے. بلکہ قومی جذبات کی بھی ترجمانی کرتی ہے۔

کشیدگی کی جڑ: Indus Waters Treaty اور Pelgham Attack کے بعد بڑھتی ہوئی تلخی

Indian Government کی جانب سے Indus Waters Treaty ختم کرنے کے اشارے اور Pelgham Attack کے بعد پاکستان کے خلاف سخت سفارتی رویے نے Indo-Pak Tensions کو نہج تک پہنچا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صرف سفارتی نہیں بلکہ معاشی اور سیکیورٹی کے محاذ پر بھی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے. جس نے براہِ راست PSX پر منفی اثر ڈالا ہے۔

سرمایہ کاروں کا ردعمل: PSX میں خوف، گھبراہٹ، اور غیر یقینی مستقبل

Munir Khanani Securities کے Jibran Sarfaraz نے urdumarkets کو بتایا: "ایسی کشیدگی میں مارکیٹیں ہمیشہ شدید ردعمل دیتی ہیں۔” ان کے مطابق PSX میں آج جو کچھ ہوا، وہ Investor Confidence کے مکمل زوال کا نتیجہ تھا۔ "مارکیٹ کو جیسے ہی محسوس ہوا کہ حالات بگڑ رہے ہیں. شیئرز فروخت ہونے لگے جیسے یہ آخری موقع ہو۔”

حکومت کا ردعمل: آج کا اجلاس بنے گا مستقبل کا فیصلہ کن موڑ

صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے آج National Security Committee کا اجلاس طلب کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے بعد آنے والے فیصلے ہی مارکیٹ کو دوبارہ مستحکم یا مزید غیر یقینی سمت میں لے جا سکتے ہیں۔ دفاعی اقدامات، عالمی برادری کی شمولیت، اور معیشت کی سمت — یہ سب اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

PSX میں معمولی ریکوری، مگر خوف باقی ہے

تادم تحریر معمولی ریکوری دیکھی گئی ہے. مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک Indo-Pak Tensions برقرار رہیں گی. مارکیٹ کا استحکام ایک خواب ہی رہے گا۔ PSX اب صرف ایک مارکیٹ نہیں. بلکہ قوم کی اعصابی حالت کا آئینہ ہے۔ جو کہ فی الحال خوف، بے یقینی اور دباؤ کو ظاہر کر رہا ہے۔

پاکستان کی Financial Market اس وقت صرف نمبروں کی لڑائی نہیں لڑ رہی. یہ ایک نفسیاتی جنگ بھی ہے۔ Pakistan Stock Exchange کا گرنا صرف معیشت کا مسئلہ نہیں بلکہ اس قوم کے حوصلے اور عالمی ساکھ کا امتحان بھی ہے۔ آج کے National Security Committee اجلاس سے نکلنے والے فیصلے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ پوری قوم کے لیے نئی راہیں متعین کریں گے۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں فیصلے تاریخ لکھتے ہیں.

KSE100 as on 24th April 2025
KSE100 as on 24th April 2025

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button