RBA Minutes جاری، پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کا عندیہ

Global Uncertainty Forces Australia’s Central Bank to Pause and Reconsider

Reserve Bank of Australia  نے اپریل کی Monetary Policy Meeting کی RBA Minutes جاری کر دیے ہیں، جن میں مئی کی میٹنگ کو ایک "موزوں وقت” قرار دیا گیا ہے تاکہ Interest Rates پر نظرثانی کی جا سکے۔ اگرچہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی کو pre-determined نہیں کہا جا سکتا، لیکن بینک کے گورنرز نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں فوری ردعمل دینا مناسب نہیں ہوگا۔

غیر یقینی حالات اور Global Risks میں اضافہ

 RBA Minutes نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ US Tariffs کے گرد عالمی غیر یقینی صورتحال اب بھی شدت اختیار کر رہی ہے. اور اس کے Global Growth پر شدید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ Board Members نے اعتراف کیا کہ اب Economic Risks زیادہ تر منفی جانب جھکے ہوئے ہیں. جس کے نتیجے میں Australian Economy کو متوازن رکھنے کا چیلنج بڑھ چکا ہے۔

Inflation پر قابو یا ترقی کا تحفظ؟

RBA اس وقت ایک تنگ راستے پر چل رہی ہے۔ ایک جانب Inflation Control کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ حاصل کردہ کامیابی ضائع نہ ہو. اور دوسری جانب Monetary Policy کو قبل از وقت Ease کرنا بھی ایک خطرہ بن سکتا ہے۔ Labour Market اب بھی "محدود” مانا جا رہا ہے. مگر ساتھ ہی ساتھ یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ مارکیٹ اتنی "Tight” نہیں جتنی پہلے سمجھی جا رہی تھی۔ Wage Growth کی سست روی اور کمزور Productivity اب بھی ایک بنیادی مسئلہ ہے۔

Inflation Data کا انکشاف، صارفین کا رجحان مثبت

تازہ اعداد و شمار کے مطابق Trimmed Mean Inflation پہلی سہ ماہی میں ممکنہ طور پر 3% سے نیچے گر چکی ہے۔ اس کے باوجود، Consumer Demand میں حقیقی بہتری دیکھی جا رہی ہے. جو محض Sales Events کا نتیجہ نہیں بلکہ معیشت میں حقیقی Momentum کی علامت ہو سکتی ہے۔

Bond Holdings پر نظرثانی، رفتار میں کوئی تبدیلی نہیں

RBA Governance Board نے اپنی Government Bond Holdings کے حوالے سے موجودہ حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.  RBA Minutes میں کہا گیا ہے  کہ Scale اور Maturity کے ممکنہ خطرات پر ضرور غور ہوگا. مگر رفتار تبدیل کرنے کی فی الحال کوئی وجہ موجود نہیں۔

AUDUSD میں اچانک چھلانگ

RBA Minutes کے اجرا کے بعد AUDUSD میں تیزی دیکھنے میں آئی. اور یہ 0.6350 کی سطح پر پہنچا۔ اس وقت یہ 0.6337 پر Trade کر رہا ہے، جو دن بھر میں 0.84% کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ چھلانگ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مارکیٹ نے ان Minutes کو Hawkish Tilt کے طور پر لیا ہے. اور اب Investors مئی کی میٹنگ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

AUDUSD as on 15th April 2025 after RBA Minutes released
AUDUSD as on 15th April 2025 after RBA Minutes released

اس وقت Reserve Bank of Australia دو پاٹوں میں پسی ہوئی نظر آتی ہے. ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی، دوسری طرف سست ہوتی ترقی۔ مئی کی میٹنگ میں اگرچہ فیصلہ ابھی طے نہیں کیا گیا. لیکن اس کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ Investors, Markets, اور Policy Makers سبھی کی نظریں اب اسی جانب لگی ہوئی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button