RBNZ کے Interest Rate میں کمی، گورنر Hawkesby کی تقریر کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ.
Rate Cut and Uncertainty in Timing Shake Investor Confidence

RBNZ یعنی Reserve Bank of New Zealand نے مئی کی پالیسی میٹنگ کے بعد Official Interest Rate کو 3.5% سے کم کر کے 3.25% پر لانے کا اعلان کر دیا۔ اگرچہ یہ فیصلہ متوقع تھا، لیکن قائم مقام گورنر Hawkesby کی تقریر نے اس فیصلے کی سمت کو نئے تناظر میں پیش کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب کوئی "Pre-Programmed Path” موجود نہیں، اور ہر قدم حالات کی بنیاد پر اٹھایا جائے گا۔
معیشتی غیر یقینی صورتحال: Interest Rate Outlook پر تقسیم
Acting Governor Christian Hawkesby کی گفتگو سے ظاہر ہوا کہ اگرچہ کمیٹی نے ایک اتفاق رائے پیش گوئی ضرور بنائی ہے. لیکن اس میں وقت کے حوالے سے اختلاف موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ Interest Rates اب "Neutral Zone” میں ہیں، یعنی نہ بہت زیادہ سخت اور نہ بہت نرم۔
مارکیٹ کی ممکنہ ردعمل: سرمایہ کاروں کے لیے نیا دوراہا
Hawkesby’s Speech کے بعد Financial Markets میں ایک قسم کی غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا ہے۔ سرمایہ کار اب یہ سوچنے پر مجبور ہیں. کہ اگلے قدم کی سمت کیا ہو گی؟ کیا RBNZ مزید کمی کرے گا. یا موجودہ سطح کو برقرار رکھے گا؟ ان سوالات نے Bond Yields, Currency Market اور Stock Exchange پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔
Inflation کی موجودہ صورتحال: ہدف کے اندر لیکن خدشات برقرار
Reserve Bank of New Zealand نے اس بات کا اعتراف کیا کہ Inflation اب ان کے مقرر کردہ ہدف کی حد میں آ چکی ہے. لیکن موجودہ غیر یقینی حالات میں وہ کوئی سخت پوزیشن لینے کے بجائے محتاط رویہ اپنائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ Christian Hawkesby نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ اب فیصلے "Data Dependent” ہوں گے۔
RBNZ Policy Statement نے راستہ بدل دیا
یہ پالیسی بیان اور اس کے بعد آنے والی Hawkesby Speech ایک واضح اشارہ ہے. کہ نیوزی لینڈ کا مرکزی بینک اب "Reactive” کی بجائے "Adaptive” انداز اپنانے جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر Interest Rate Decision مخصوص معاشی حالات کی بنیاد پر ہوگا. نہ کہ طے شدہ منصوبے کے تحت۔
New Zealand Dollar کا تکنیکی ردعمل.
چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر New Zealand Dollar نفسیاتی سطح 0.6000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. یہ اسکی اہم ترین Technical Support ہے. اور عبور کرنے میں ناکامی پر اس سے نیچے Bearish Chanel بھی شروع ہو جاتا ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average ہے .

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔