Reko Diq: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک سنہری موقع

Unleashing the Power of Natural Resources for a Prosperous Future

Pakistan کے وسیع قدرتی وسائل میں Reko Diq ایک ایسا خزانہ ہے جو ملکی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتا ہے۔ حالیہ Updated Feasibility Study کے مطابق، اس منصوبے کے تحت 37 سالہ کان کنی کے دوران 13.1 ملین ٹن Copper اور 17.9 ملین اونس Gold کی پیداوار متوقع ہے۔

اگر ان معدنیات کی موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھا جائے. تو ان کی مالیت 215 ارب ڈالرز بنتی ہے. جو پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے سے تقریباً 1.6 گنا زیادہ اور حکومتی بیرونی قرضے سے 2.7 گنا زیادہ ہے۔

پاکستان کی اقتصادی بحالی میں ممکنہ کردار

اس منصوبے میں Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) سمیت دیگر State-Owned Enterprises (SOEs) کا مجموعی حصہ 25% ہے، جبکہ Government of Balochistan کا 25% اور Barrick Gold Corporation کا 50% حصہ ہے، جو اس منصوبے کو چلا رہی ہے۔ منصوبے کی پہلی Phase 1 میں  5.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس میں سے  3 ارب ڈالرز کی رقم Limited-Recourse Project Financing Facility کے ذریعے فراہم کی جائے گی جبکہ باقی رقم شیئر ہولڈرز کے تعاون سے آئے گی۔

معاشی اثرات اور امکانات

یہ منصوبہ نہ صرف Pakistan کے Foreign Exchange Reserves میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے. بلکہ Gold اور Copper کی برآمدات میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس وقت Gold کی عالمی قیمت 3,019 ڈالرز فی اونس اور Copper کی قیمت 9,813 ڈالرز فی  ٹن ہے.

جس کے پیش نظر Reko Diq سے حاصل ہونے والی معدنیات کی مالیت غیرمعمولی ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوتا ہے تو پاکستان کے Current Account Deficit میں نمایاں کمی آئے گی. Pakistani Rupee کی قدر مستحکم ہوگی. اور ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ترقی کے نئے دروازے

منصوبے کے دوسرے مرحلے Phase 2 میں 2034 تک کان کنی کی گنجائش کو 90Mtpa تک بڑھایا جائے گا۔ اس مرحلے کی سرمایہ کاری کا انتظام منصوبے سے ہونے والی آمدنی، مزید Project Financing اور شیئر ہولڈرز کے تعاون سے کیا جائے گا۔ مزید برآں، Board of Directors نے USD 627 Million کی اضافی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے. تاکہ منصوبے کے اخراجات اور مالیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Pakistan کے لیے Reko Diq ایک ایسی راہ ہموار کر سکتا ہے. جو ملکی معیشت کو قرضوں کے بوجھ سے نکال کر ایک مستحکم اور خودکفیل مالیاتی نظام کی بنیاد رکھے۔ Global Markets میں Gold اور Copper کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر، اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنا معیشت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button