Sam Altman کے World Network کو Token Sale میں $135M کی بڑی کامیابی
WLD Token Surges 14% as a16z and Bain Capital Crypto Back Expansion

دنیا بھر میں اپنی شناخت بنانے والے Sam Altman کے Blockchain Project, یعنی World Network نے حالیہ دنوں میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔ معروف سرمایہ کار ادارے Andreessen Horowitz (a16z) اور Bain Capital Crypto کی جانب سے Token Sale کے دوران 135 ملین ڈالر کی خطیر رقم سرمایہ کاری کی گئی ہے. جو کہ نیٹ ورک کی عالمی توسیع کے لیے استعمال کی جائے گی۔
WLD Token کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ
جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی کہ World Network نے WLD Token کی نجی فروخت میں بھاری سرمایہ اکٹھا کیا ہے. مارکیٹ میں WLD Token کی قیمت میں حیران کن طور پر 14% کا اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد، نیٹ ورک کی مستقبل کی حکمتِ عملی اور امریکی مارکیٹ میں رسائی نے اس اچانک اضافے کو جنم دیا۔
امریکی صارفین کو ملی رسائی اور In-App Functionalities کا آغاز
ابتدائی طور پر امریکی صارفین World Network کی اصل سروس، یعنی Orbs، تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ یہ جدید ڈیوائس، جو انسان کی آنکھ کی اسکیننگ کے ذریعے شناخت کی تصدیق کرتی ہے، اب بالآخر امریکی عوام کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔ اسکیننگ کے بعد صارفین کو World App میں داخلے کی اجازت ملتی ہے. جہاں انہیں WLD Token بطور Airdrop فراہم کیا جاتا ہے۔
World Network کا توسیعی منصوبہ اور مستقبل کی سمت
World Foundation کے ذیلی ادارے World Assets Ltd. نے اپنے بلاگ میں بتایا. کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے $135M مالیت کے WLD Token مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیے. تاکہ امریکی اور عالمی سطح پر World Network کی توسیع ممکن بنائی جا سکے۔
فی الحال، WLD Token کی Market Capitalization تقریباً 1.87 ارب ڈالر ہے. اور یہ گزشتہ ایک ماہ میں 55% بڑھ چکی ہے. اگرچہ یہ اب بھی اپنی All-Time High سطح سے تقریباً 75% نیچے ہے۔
Sam Altman کا ہدف: نصف امریکی آبادی تک رسائی
رواں ماہ کی ابتدائی پریس ریلیز میں Sam Altman نے اعلان کیا کہ سال کے اختتام تک ان کا ہدف 180 ملین امریکی شہریوں کو Orb Devices تک رسائی فراہم کرنا ہے. جس کے لیے ملک گیر مہم، ٹیکنالوجی اپگریڈ، اور مقامی شراکت داروں کے تعاون سے مربوط اقدامات جاری ہیں۔ جو کہ امریکہ کی مجموعی آبادی کا نصف سے زائد حصہ بنتا ہے۔
اگر یہ ہدف حاصل ہو جاتا ہے. تو یہ World Network کو عالمی سطح پر ایک منفرد شناخت دے گا. اور WLD Token کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔