سیم بینکمین فرائڈ پر فرد جرم عائد۔ فنڈز کی بحالی کے لئے ٹاسک فورس تشکیل
نیویارک کی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج لیوس کیپلان نے FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار سیم بینکمین فرائڈ کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بدعنوانی کے چارجز عائد کرتے ہوئے مقدمے کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سیم بینکمین فرائڈ بھی اس موقع پر عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ فراڈ، مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں اور غبن جیسے سنگین الزامات کے تحت چارجز عائد کرتے ہوئے ان کی محض غلطی کا مرتکب قرار دینے کی اپیل خارج کر دی ہے۔ مقدمے کی کاروائی کے آغاز سے لے کر اب تک بینکمین دوسری بار عدالت میں پیش ہوئے ۔ گذشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے ذاتی بانڈ کے عوض انکی ضمانت منظور کر لی تھی۔
امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آنیوالے دنوں میں حکومت FTX گیٹ اسکینڈل سے جڑے بہت سے سوالات کے جواب دینے اور رازوں سے پردہ اٹھانے کے قابل ہو گی۔ امریکی خفیہ ادارے حکومت کی مکمل معاونت کر رہے ہیں ادھر نیویارک کے پراسیکیوٹرز نے 3 بلیئن ڈالر کے غبن زدہ کرپٹو فنڈز کی ریکوری کے لئے FTX Task Force تشکیل دی ہے۔ اس ٹاسک فورس کو تشکیل دینے والے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ FTX گیٹ اسکینڈل سے کئی ملیئن کرپٹو صارفین کے فنڈز غائب کئے گئے اور یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا ہے۔ یہ ٹاسک فورس کرپٹو صارفین کے سرمائے کی قانونی طریقے سے واپسی کو یقینی بنائے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔