سعودی ولی عہد کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کا اعلان

مشکلات اور دیوالیہ پن کے خدشے کی شکار پاکستانی معیشت کے لئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 10 ارب ڈالرز کی فوری سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب سے تھوڑی دیر قبل آج صبح سعودی ولی عہد کی طرف سے اس سلسلے میں خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ سعودی ولی عہد کی طرف سے State Bank Of Pakistan میں اپنے ڈیپازٹس کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔

سعودی شاہی خاندان کی طرف سے یہ اعلان پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورے کے بعد خصوصی امداد کی اپیل کے بعد کیا گیا۔ ترجمان کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سنگین معاشی چیلنجز کے شکار برادر اسلامی ملک پاکستان کی ہر ممکن اور توقعات سے بڑھ کر مدد کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ اس غیر متوقع اعلان کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہےاور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی معیشت اور معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators) پر اسکے دور رس اور گہرے اثرات مرتب ہونےکی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی پاکستان کے لئے خصوصی امداد کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں سعودی عرب کے بعد پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت متحدہ عرب امارات اور دیگر دوست ممالک سے بھی رابطے میں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button