SBP کی Forex Market میں مداخلت – USD Reserves بڑھانے کی حکمت عملی
Impact of Forex Moves on Pakistan’s Economy and Stock Market

پاکستان کے مرکزی بینک، State Bank Of Pakistan (SBP) نے جون 2024 سے دسمبر 2024 کے دوران Open Market سے USD 5.6 Billion کی خریداری کی، جس کا مقصد Foreign Exchange Reserves کو مستحکم کرنا تھا۔ دسمبر 2024 میں ہی SBP کی جانب سے Net Purchase کا حجم USD 536 Million رہا۔
Forex Market میں خریداری کا رجحان
SBP کی Foreign Exchange Intervention کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جون سے نومبر 2024 تک Net FX Purchases میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔
-
جون 2024 میں USD 573 Million
-
جولائی 2024 میں USD 722 Million
-
اگست 2024 میں قدرے کمی کے ساتھ USD 569 Million
-
ستمبر 2024 میں نمایاں اضافہ USD 946 Million
-
اکتوبر 2024 میں بلند ترین سطح USD 1.026 Billion
یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ SBP نے Forex Reserves میں بہتری کے لیے جارحانہ اقدامات کیے. تاکہ Pakistani Rupee کی قدر کو مستحکم رکھا جا سکے. اور External Sector میں توازن پیدا کیا جا سکے۔ تاہم، دسمبر 2024 میں یہ خریداری کم ہو کر USD 536 Million تک محدود رہی۔
Forex Reserves میں اضافے کے پیچھے عوامل
State Bank of Pakistan کی یہ حکمت عملی Pakistani Rupee کی غیر مستحکم قدر کو سہارا دینے اور Balance Of Payments کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ FX Intervention کی تعریف کے مطابق، یہ Outright And Swap Purchases سے Outright And Swap Sales کو نکالنے کے بعد Net FX Intervention کو ظاہر کرتا ہے. جو Interbank Foreign Exchange Market میں کی جاتی ہے۔
مستقبل کی حکمت عملی
اگرچہ SBP کی طرف سے USD Reserves میں اضافہ ایک مثبت قدم ہے. لیکن اس کے ساتھ ہی Forex Market میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور External Debt Repayments جیسے عوامل کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ آئندہ مہینوں میں SBP کی پالیسی اہم ہوگی. کہ وہ Forex Market میں استحکام کیسے برقرار رکھتا ہے. اور Pakistani Rupee پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔