یورپی انداز کا Crypto Sandbox: SEC اور CNAD کا باہمی تعاون، Digital Asset Regulation کی نئی بنیاد
Cross-Border Project to Test Digital Asset Laws with Tokenization

دنیا بھر میں Crypto Regulations کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر، Securities & Exchange Commission یعنی SEC کی Crypto Task Force نے El Salvador کی National Commission on Digital Assets (CNAD) کے ساتھ تاریخی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مرکز ایک ایسا Cross-Border Sandbox Project تھا. جو Digital Assets کے لیے بین الاقوامی ریگولیٹری ہم آہنگی کی بنیاد رکھ سکے۔
عالمی تعاون کی نئی جہت: Cross-Border Crypto Regulation
ملاقات میں Former Goldman Sachs Partner Heather Shemilt اور Perkin Law Firm کے قانونی ماہرین بھی شامل تھے. جنہوں نے اس منصوبے کو قانونی دائرے میں ڈھالنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ منصوبے کے تحت، مخصوص تجربہ کار شرکاء کو اجازت دی جائے گی. کہ وہ محدود سرمایہ — ہر منظرنامے میں زیادہ سے زیادہ $10,000 — کے ساتھ Digital Asset Market میں داخل ہوں۔
دو اہم مقاصد: Crypto Licenses اور Tokenized Assets
پائلٹ پروگرام کے دو نمایاں مقاصد ہیں:
-
امریکہ میں لائسنس یافتہ Finance Brokers کو CNAD سے Crypto Licenses دلوانا۔
-
Tokenized Assets کی تخلیق جنہیں CNAD-Licensed Tokenization Company جاری کرے گی۔
پہلا منظرنامہ: Real Estate Tokenization
پہلے منظرنامے میں، امریکی Broker ایک Tokenization Company کے ساتھ مل کر El Salvador کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے اثاثے Tokenize کرے گا۔ ان اثاثوں کو Digital Tokens کی شکل دی جائے گی .جنہیں امریکی قانون کے تحت "Non-Securities” قرار دیا جائے گا۔ اس عمل کا مقصد بین الاقوامی سطح پر Tokenized Assets کی قانونی حیثیت کو پرکھنا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے، خاص طور پر ترقی پذیر معیشتوں میں۔
دوسرا منظرنامہ: Crowdfunding through Tokenized Shares
دوسرے منظرنامے میں، ایک چھوٹی کمپنی SEC-Permitted Crowdfunding کے تحت Tokenized Shares کے ذریعے $10,000 تک سرمایہ اکٹھا کرے گی۔ یہ ٹوکنز SEC کے اصولوں کے مطابق بنائے جائیں گے. تاکہ Market Compatibility یقینی بنائی جا سکے۔
ریگولیٹری اصلاحات کی بنیاد: Data-Driven Regulations
SEC ان تجربات سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی Digital Asset Regulations کی سمت طے کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعاون عالمی سطح پر Crypto Innovation کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
SEC Commissioner Hester Peirce کی ویژنری سوچ
یہ تمام منصوبہ SEC Commissioner Hester Peirce کے اُس بیان سے متاثر ہو کر تشکیل دیا گیا ہے جو انہوں نے فروری میں جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ Interim Regulatory Steps وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ Crypto Ecosystem میں جدت فروغ پائے۔
نئے SEC Chair Paul Atkins نے اپنے حلف کے بعد واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح Digital Assets کے لیے ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ فراہم کرنا ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔