SECP کی وارننگ: جعلی Online Trading Platforms سے محتاط رہیں
Pakistani investors warned against fake platforms like Interactive Brokers and others

پاکستان میں بڑھتے ہوئے Online Trading کے رجحان کے بارے میں SECP نے ایک انتہائی اہم اور بروقت وارننگ جاری کی ہے، جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے Investment Platforms سے بچیں جو غیر حقیقی منافعوں کے وعدے کر رہے ہیں۔
جعلی Trading Platforms کا جال پھیلتا جا رہا ہے
SECP کے مطابق کئی مشہور ناموں جیسے کہ Interactive Brokers, IGIL Securities, BMA Capital, WTIC World Top Investor Competition، اور Aviva Securities پاکستان میں کسی قسم کا لائسنس نہیں رکھتے۔ یہ پلیٹ فارمز Social Media اورOnline Advertisements کے ذریعے پاکستانی سرمایہ کاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں. اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ بغیر کسی خطرے کے بھاری منافع دے سکتے ہیں۔
بغیر لائسنس والے Brokers سے مکمل اجتناب کریں
SECP کی ترجمان عائشہ خان نے Business Recorder کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بتایا کہ "Digital Trading کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے دور میں، ایسے پلیٹ فارمز جو آسان منافع کا وعدہ کرتے ہیں، انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں. کیونکہ ان کے پیچھے کوئی Regulatory Oversight نہیں ہوتا۔” یہ Online Trading Platforms غیر قانونی طریقے سے کام کر رہے ہیں. اور کسی بھی دھوکہ دہی کی صورت میں صارفین کے پاس قانونی سہارا نہیں ہوتا۔
سرمایہ کاروں کی Financial Security خطرے میں
یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستانی سرمایہ کار بڑی تعداد میں Online Investment کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ریگولیٹری ادارے نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی Brokers پاکستان میں کام کر سکتے ہیں، جن کے پاس SECP License موجود ہو۔
وارننگ میں سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے. کہ وہ کسی بھی Trading Platform کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس کا License Verification ضرور کریں. کیونکہ جعلی پلیٹ فارمز نہ صرف سرمایہ ضائع کرتے ہیں. بلکہ مالیاتی نظام کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
مکمل Broker List SECP کی ویب سائٹ پر موجود
سرمایہ کاروں کو یاد دلایا گیا ہے کہ صرف مستند اور SECP Approved Brokers سے ہی سرمایہ کاری کریں۔ لائسنس یافتہ بروکرز کی مکمل فہرست SECP Website پر دستیاب ہے. جہاں سے آسانی سے کسی بھی پلیٹ فارم کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
آپ کی محنت کی کمائی کی Protection SECP کی اولین ترجیح
SECP نے اپنے بیان کا اختتام اس تاکید کے ساتھ کیا کہ "آپ کی مالی سلامتی سب سے اہم ہے۔” کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے، مکمل تصدیق کریں. اور صرف قانونی طور پر منظور شدہ Investment Platforms سے ہی رابطہ کریں۔
Source: Business Recorder’s official Website: https://www.brecorder.com/news/40364161/secp-warns-public-against-fraudulent-online-trading-platforms-offering-unrealistic-returns
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔