سوئی ناردرن پائپ لائن کمپنی (SNGP): مسلسل دوسرے دن Bullish ٹرینڈ پر اختتام۔
بنیادی جائزہ۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بہترین آغاز کے بعد پاکستان کی CPI رپورٹ کے مایوس کن اعداد و شمار کے بعد گراوٹ کی شکار ہوئی ۔ تاہم Energy Stocks آج بھی طلب (Demand) میں اضافے کی وجہ سے جارحانہ موڈ میں دکھائی دیئےہیں۔ موسم سرما میں بالخصوص گیس کی قلت کی وجہ سے اسکی طلب و قدر میں اضافہ ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان دنوں جبکہ ملک کے سنگین معاشی حالات کہ وجہ سے پاکستانی سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ پاکستانی شیئر بازار میں توانائی کی کمپنیز کے اسٹاکس میں غیر معمولی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جن میں سوئی ناردرن پائپ لائن کمپنی (SNGP) سرفہرست ہے۔ SNGP پاکستان کے آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیز میں سب سے بہترین کمپنی سمجھی جاتی ہے۔ یہ حکومتی ادارہ ہے۔ جس کے قیام کا بنیادی مقصد قدرتی گیس کی خریداری، ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ مہیا کرنا ہے۔ آج بھی یہ PSX کے والیوم لیڈرز میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 63 کروڑ 42 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 28 کروڑ 53 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 2018ء میں اسکی شیئرز ویلیو 150 روپے سے زائد تھی۔ جبکہ جنوری 2022ء یعنی ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 25.40 سے 43.38 رہی ہے۔ اسے انٹرا ڈے سے زیادہ Holding Stock کے طور پر زیادہ ٹریڈ کیا جاتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج SNGP کی شیئر ویلیو میں 1 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 41 روپے 58 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج یہ ایک سال کی اپنی بلند ترین سطح 43 روپے 38 پیسے تک پہنچا جبکہ اسکا کم ترین لیول 40 روپے 30 پیسے رہا ہے۔ اس طرح آج یہ اپنی 7، 21 اور 50 دنوں کی Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 41.80, 42.30 اور 42.80 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 41.30, 40.80 اور 40.30 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) آج 67 پر ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ SNGP کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا بہترین موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا قلیل المدتی (Short term) ہدف 50 روپے جبکہ طویل المدتی ہدف 150 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔