سولانا (SOL) کے ٹوکنز کی قدر میں 8 فیصد گراوٹ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسیز کی قدر میں 0.8 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی جس کی بنیادی وجہ چین کی طرف سے سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے خوف سے سرمایہ کاروں کی طرف سے وال اسٹریٹ میں Selling تھی. لیکن سولانا (SOL) کی قدر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران اسکی قیمت میں 24 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ دیگر کرنسیز میں معمولی اتار چڑھاؤ نظر آیا ہے اور بٹ کوائن سے لے کر پولکا ڈاٹ تک تمام کرپٹو کرنسیز عالمی مارکیٹس میں گراوٹ کی لہر سے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم سولانا گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹیکنیکی اعتبار سے کریش کر چکا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسیز کے ماہرین کے مطابق SOL کے ٹوکنز میں اسقدر شدید گراوٹ کی بنیادی وجہ اسکی ایکسچینج کے امریکی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنیوالے FTX کے سابق چیف ایگزیکٹو اور بانی سیم بینکمین فرائڈ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ جس کے بعد سولانا کے خلاف بھی ٹیکنیکی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ 2020ء سے لے کر اب تک سیم بینکمین فرائڈ سولانا ایکسچینج کے سب سے بڑے حلیفوں میں سے ایک تصور کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے سولانا کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر Serum نامی ایکسچینج بھی متعارف کروائی تھی۔ لیکن اس تمام صورتحال کے پیدا ہونے سے پہلے گذشتہ سال نومبر میں سولانا کی ایپلیکیشنز میں 98 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیرا لیونا کی بنیادی قدر کا غیر مستحکم ہونا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button