جنوبی کوریا کی نومبر 2022ء کی Industrial output رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جنوبی کوریا کی نومبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Output report) جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک کی صنعتی پیداوار میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح مسلسل 4 ماہ تک صنعتیں منفی رہنے کے بعد صنعتیں بحال ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق یہ پیداوار منفی 0.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اگر گذشتہ بارہ ماہ (دسمبر 2021ء۔ نومبر 2022ء) کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو سالانہ صنعتی پیداوار کی شرح منفی 3.7 رہی ہے جبکہ اس سے قبل اسکے منفی 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

اگر سالانہ صنعتی پیداوار کا تقابلہ اکتوبر 2022ء تک کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہ شرح منفی 1.1 رہی تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جنوبی کوریا کی صنعتی پیداوار کو عالمی معیشت (Global Economy) کا بیرو میٹر کہا جاتا ہے۔ چینی رسد کی بندش گذشتہ ایک سال کے دوران صنعتی پیداواری شعبے پر بڑی طرح سے اثر انداز ہوئی ہے۔ تاہم اعداد شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ نومبر 2022ء سے اس کی بحالی شروع ہو گئی ہے جو کہ سال 2023ء کے معاشی منظر نامے (Economic outlook) کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ صنعتی خدمات (Industrial Services) میں اضافے کی شرح نومبر کے دوران منفی 0.6 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل اکتوبر میں یہ شرح منفی 1.1 فیصد رہی تھی۔ دوسری طرف تیار شدہ اشیاء کی Retail Sales میں 1.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ مسلسل تیسرے ماہ کے دوران کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے اور اس کے اثرات نہ صرف جنوبی کوریا کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) بلکہ عالمی معیشت پر بھی مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button