امریکی PCE رپورٹ: اسٹاکس اور کماڈٹیز مستحکم، ڈالر میں گراوٹ

آج توقعات سے زیادہ مثبت نومبر 2022ء کی امریکی PCE Price Index رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے براہ راست جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حقیقی افراط زر (Core CPI) کی شرح 4.7 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے ابتدائی تخمینے کے مطابق اتنی شرح ہی متوقع تھی۔ ماہانہ PCE انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اتنی شرح کی ہی توقع کی جا رہی تھی۔

فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ذاتی آمدنی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ دوسری طرف ذاتی اخراجات (Personal Spending) میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 0.2 فیصد کے اضافے کی توقع تھی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صارفین کے معیار زندگی کی لاگت (Real Cost of living Spending) میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ جبکہ گذشتہ مہینے میں ذاتی اخراجات میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے اثرات

رپورٹ کے اجراء کے بعد کماڈٹیز کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گولڈ 8 ڈالرز اضافے کے ساتھ 18 سو ڈالرز فی اونس کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر گیا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیئم کی طلب (Demand) میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو کہ 50 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1731 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ جبکہ پلاٹینیئم بھی اتنے ہی اضافے کے ساتھ 1029 ڈالرز فی اونس اور چاندی (Silver) 0.71 فیصد تیزی کے ساتھ 23.79 ڈالرز کے لیول پر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.26 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0620 پر جارحانہ موڈ اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) بھی تیزی کا رجحان کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسوقت برطانوی پاؤنڈ 0.17 فیصد اوپر 1.2060 کی سطح پر آ گیا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.484 فیصد کمی کے ساتھ 1.3580 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ایف-ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل کے بعد انتہائی دباؤ کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد بھی محدود رینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بٹ کوائن ( BTC) 48 ڈالرز اضافے کے ساتھ 16828 ڈالرز پر آ گیا ہے جبکہ ایتھیریئم (ETH) 5 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ 1218 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی اسٹاکس میں بھی کم افراط زر (Inflation) کے بعد رسک فیکٹر میں کمی کے بعد 74 پوائنٹس کے اضافے سے 33110 کہ سطح پر آ گئی ہے جبکہ رواں ہفتے کے دوران امریکی ٹیک اسٹاکس میں مسلسل گراوٹ اور ٹیسلا کی شیئر ویلیو کے کریش ہونے کے بعد آج ملے جلے رجحان کا شکار ہے انڈیکس 25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10451 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button