افراط زر (Inflation) کو ختم کرنے کے مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ کرسٹین لیگارڈ
یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ اب بھی یورپ افراط زر (Inflation) کی بلند شرح اور کساد بازاری (Recession) کے خطرے سے دوچار ہے۔ جسے کنٹرول کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ شرح سود (Interest rate) میں اضافہ اور مانیٹری ٹولز کا موثر استعمال ہے۔ وہ ڈیووس میں World Economic Forum سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افراط زر اسوقت نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے جسے کنٹرول کرنے کے لئے اقوام عالم کو مل کر کام کرنا یو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کساد بازاری (Recession) کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ بلکہ یورپی اور عالمی معیشت کو گھیرے ہوئے ہے۔
یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کی طرف سے حالیہ دنوں میں کئی بار مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کے بیانات دیئے گئے ہیں۔ آج کے واضح اشارے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ یورپی کرنسی اسوقت 1.0838 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ یورپی اسٹاکس (EU Stocks) شرح سود میں متوقع اضافے کی وجہ سے آج بھی ملے جلے اور منفی انداز میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔