سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) آج اپنی تمام Moving Averages سے اوپر
بنیادی جائزہ
آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے۔ لیکن آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر کے اسٹاکس آج بھی نہ صرف مستحکم ہیں بلکہ محدود رینج میں Bullish رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) ان اسٹاکس میں شامل ہے جو کہ Bearish مارکیٹ میں بھی Bullish. نظر آ رہے۔ ہیں۔ موسم سرما میں ملک میں گیس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے انرجی کمپنیز کے اسٹاکس کی قدر میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسکے علاوہ گذشتہ دنوں کے دوران ملک کے کئی حصوں میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد انہیں ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے SSGC کو بھی لاجسٹک سپورٹ کے کانٹریکٹس دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران سے LPG کی درآمدات (Imports) کے معاہدوں کی پاکستانی کابینہ کی طرف سے توثیق کے بھی SSGC کے اسٹاکس پر مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ روس اور ترکمانستان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبوں پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد بھی گذشتہ دو سال سے گراوٹ کی شکار سوئی سدرن گیس کمپنی کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کو ایک نئی تحریک دی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) پاکستان کی پبلک سیکٹر کی کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد گیس کی خریداری، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کرنا ہے۔ ماضی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) TRG اور AVN کی طرح سرمایہ کاروں کا پسندیدہ اسٹاک تھا۔ گذشتہ چند ہفتوں سے اس میں آنیوالی تیزی سے آنیوالے دنوں میں SSGC اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کر سکتا ہے اور پاکستانی اسٹاکس میں دوبارہ متحرک کردار ادا کرے گا۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج SSGC اپنی تمام Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے۔ اگر اس کی گذشتہ دو ہفتوں کی ٹریڈ کا مشاہدہ کریں تو یہ ایک نئی ٹرینڈ لائن بناتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ آج یہ اپنی گذشتہ روز کی اختتامی قیمت سے 71 پیسے کے اضافے کے ساتھ 11 روپے 35 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکا والیوم 1 کروڑ 51 لاکھ شیئرز سے زائد ہے جبکہ اسکے حجم (Capitalization) میں 6.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکا اپر کیپ 11.64 اور لوئر لاک 9.64 ہے۔ موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 11.45, 11.75 اور 12.15 ہیں۔ جبکہ سپورٹ لیولز 11.15, 10.80 اور 10.45 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish جبکہ 35 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکی Bullish ریلی کے تسلسل کی پیشگوئی اور موجودہ سطح کو بہترین اینٹری پوائنٹ قرار دے رہے ہیں۔ اسوقت اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 65 پر ہے جو کہ Strong Buy کی کال دے رہا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 45 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔