سوئس فرانک مستحکم، یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی

آج یورپی فوریکس سیشنز کے دوران امریکی ڈالر اپنی قدر بحال کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.175 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.0830 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) سوئس نیشنل بینک (SNB) کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے کے اعلان کے بعد 0.239 فیصد کمی کے ساتھ 1.0040 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر سوئس فرانک کے مستحکم ہونے کے بعد اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.022 فیصد مندی کے ساتھ 0.9270 کی سطح پر آ گیا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) امریکی ڈالر کی بحالی کی لہر کے بعد 0.01 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 1.2210 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈز کے خلاف یورو (EUR/CHF) 0.236 فیصد کمی کے ساتھ 0.8860 پر منفی سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) یورو کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کر کے 0.810 فیصد تیزی کے ساتھ 0.7190 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج جرمن معاشی رپورٹس کے منفی اعداد و شمار کے نتیجے میں یورو تمام کرنسیز کے خلاف گراوٹ کا شکار ہے۔ آسٹریلیین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.251 فیصد کمی کے ساتھ 1.5530 پر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.065 فیصد کمی کے ساتھ 1.6950 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button