System Limited کا بڑا فیصلہ: آج سے شیئرز کی خرید و فروخت عارضی طور پر بند.

Share Suspension, Book Closure, and Strategic Reopening Explained

PSX میں سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں System Limited نے اپنے شیئرز کی Trading Suspension کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے 31 مئی 2025 کو ایک روزہ Book Closure کا اعلان کیا ہے. جس کا مقصد کمپنی کے شیئرز کی Face Value کو PKR 10 سے کم کرکے PKR 2 کرنا ہے۔

Trading  کب معطل ہوگی؟ اور اسکے PSX پر کیا اثرات مرتب ہونگے ؟

PSX میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، Ready Market میں System Limited کے شیئرز کی Trading جمعرات 29 مئی 2025 سے جمعہ 30 مئی 2025 تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔ یہ فیصلہ کمپنی کی Corporate Action کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ نئی Face Value کو نافذ کیا جا سکے۔

Public Notification from System Limited in PSX
Public Notification from System Limited in PSX

خیال رہے کہ System Limited پاکستان کے IT Sector میں سب سے بڑی اور مقبول کمپنی ہے. اس کے اکثریتی Shares حکومتی اداروں کے پاس ہیں. گزشتہ چند سالوں کے دوران کمپنی جنوبی ایشیائی ملک کی IT Exports میں نصف سے زیادہ حصہ ڈال رہی ہے. System Limited کے Pakistan Stock Exchange میں شیئرز کی قدر حالیہ برسوں میں کی گنا بڑھ کر 800 روپے فی شیئر کی بلند ترین سطح بھی چھو چکی ہے.

Future Contracts کی قبل از وقت Maturity اور نئی Contract Series

چونکہ SYS ایک DFC Eligible Security ہے. اس لیے موجودہ تمام Future Contracts جیسے SYS-MAYB, SYS-JUNB اور SYS-JUL کو منگل 27 مئی 2025 کو pre-mature کر دیا جائے گا. اور ان کی Settlement جمعہ 30 مئی کو کی جائے گی۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بدھ 28 مئی 2025 کو حکومت پاکستان کی جانب سے Public Holiday کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے Future Contracts جیسے SYS-JUNB, SYS-JULB اور SYS-AUG کو سوموار 2 جون 2025 سے Trading کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Trading کی بحالی اور نئی Opening Price؟

پیر 2 جون 2025 سے PSX میں System Limited کے شیئرز کی Trading دوبارہ شروع ہو جائے گی، بشرطیکہ کمپنی تمام مطلوبہ شرائط کو مکمل کرے۔

نئی Face Value کے ساتھ Opening Price، آخری Trading Day یعنی منگل 27 مئی 2025 کی Closing Price کا پانچواں حصہ ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیمت کم ضرور ہوگی. مگر کمپنی کے Paid-Up Capital پر اسکے کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔

اس تبدیلی کے بعد System Limited کے شیئرز کی تعداد موجودہ 293,116,150 سے بڑھ کر 1,465,580,750 ہو جائے گی۔ تاہم، کمپنی کا کل Paid-Up Capital اپنی سابقہ سطح پر ہی برقرار رہے گا. جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر نہیں ہوگا۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ مالیاتی قدم سرمایہ کاروں کے لیے کئی امکانات لے کر آیا ہے۔ ایک طرف Face Value میں کمی سے مارکیٹ میں Liquidity بڑھے گی. تو دوسری طرف مختصر مدت میں قیمت کے اتار چڑھاؤ کا امکان بھی موجود ہے۔ سرمایہ کاروں کو محتاط رہ کر SYS میں سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے ہوں گے. کیونکہ Trading Suspension اور Future Contracts کی تبدیلیاں Market Sentiment پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button