Thailand میں Crypto اور AI کا نیا امتزاج : SCB10X کی قیادت میں ابھرتی ہوئی طاقت
Institutional Bitcoin moves, and high-risk Memecoin bets mark the next chapter in crypto finance.

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک Thailand میں Crypto کی دنیا نئی جہتیں اختیار کر رہی ہے، اور اس کا سہرا SCB10X کے نئے چیف ایگزیکٹو Kaweewut Temphuwapat کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اب توجہ کا مرکز AI اور Crypto کا امتزاج ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ امریکہ میں واضح ضوابط آنے سے Asian Markets میں Crypto Deal Flow میں زبردست اضافہ ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ SCB بینک نے پہلے ہی Ripple میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے. جس کا فائدہ گزشتہ پانچ سال سے SCB App میں نظر آ رہا ہے۔ Temphuwapat نے Thailand کے Proactive Regulations کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا Payments Infrastructure پہلے ہی بہت مضبوط ہے. اور ریگولیٹری حکام بینکوں کو Regulatory Sandbox کے تحت محدود سطح پر Crypto Holdings کی اجازت دے رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ Thai Banks جلد ہی اپنی Balance Sheets پر Crypto Tokens رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔
Thailand کی Strategic Location، Business-Friendly Environment اور Tech Regulations اسے US-Asia Crypto Corridor کا اہم پل بناتی ہیں. جو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا مرکز بن سکتا ہے۔
Uniswap کی اڑان: 5% اضافہ اور $73 ارب کی تجارت
Thailand کے Crypto Fever کے علاوہ پچھلے 24 گھنٹوں میں Uniswap کے UNI Token نے شاندار پرفارمنس دی. جس کی قیمت $6.00 سے بڑھ کر $6.65 ہو گئی، یعنی تقریباً 5% کا اضافہ۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں آیا جب CoinDesk20 Index میں 1.8% کی کمی دیکھی گئی۔
اہم بات یہ ہے کہ Uniswap نے فروری کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ تجارتی حجم ریکارڈ کیا. $73 ارب سے زائد، اور $380 ملین سے زیادہ کا ریونیو۔ ایک بڑے Crypto Whale نے تقریباً $4 ملین کا UNI Token خرید کر مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے. جس نے ادارہ جاتی دلچسپی میں مزید اضافہ کر دیا۔
Strategy کی نئی پلاننگ: مزید 4,020 Bitcoin کی خریداری
Strategy (MSTR)، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی Bitcoin ہولڈر کمپنی ہے، نے حال ہی میں 4,020 مزید BTC خریدے ہیں. جن کی مالیت تقریباً $427 ملین بنتی ہے۔ اب کمپنی کے پاس کل 580,250 Bitcoin موجود ہیں۔
یہ خریداری تین مختلف At-The-Market Equity Programs کے ذریعے ممکن ہوئی. جس میں Stock Sales سے فنڈنگ کی گئی۔ اس وقت Strategy کا Bitcoin میں کل سرمایہ $40.6 بلین سے تجاوز کر چکا ہے. جس کی اوسط لاگت قیمت $69,979 فی BTC ہے۔
یہ حکمت عملی ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی Capital Raise اور Share Issuance کے ذریعے اپنی Bitcoin Holdings میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
Memecoins کی دنیا میں داخلہ: James Wynn کی حیران کن حکمت عملی
معروف Crypto Trader ، جیمز وین جو پہلے اربوں ڈالر کی Bitcoin پوزیشنز کے لیے جانے جاتے تھے، اب Memecoins کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے PEPE Token پر $1 ملین کا Leverage Bet لگایا. جس نے پہلے ہی انہیں $500,000 کا منافع دیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ وہی Wynn ہیں جنہوں نے پہلے $1.2 بلین کی Bitcoin Long پوزیشن میں $17.5 ملین کا نقصان برداشت کیا. اور بعد میں $1 بلین کی Short Position لے کر $3 ملین کا فوری فائدہ حاصل کیا۔ اب وہ ٹریڈ سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں. اور $25 ملین کا مجموعی منافع حاصل کر چکے ہیں۔
مارکیٹ کی صورتحال.
Bitcoin (BTC) آج کے Asian Sessions میں $109,000 کی سطح پر مستحکم ہے، جہاں طویل مدتی سرمایہ کار مسلسل خریداری کر رہے ہیں۔

Ethereum (ETH) $2,500 سے اوپر برقرار ہے. جہاں Institutional Inflows نے اس کی قیمت کو سہارا دیا ہوا ہے۔
Gold $3,310 کی سطح پر معمولی کمی کے ساتھ موجود ہے. جب کہ خسارے کے خدشات نے مثبت رجحان قائم رکھا ہے۔
Hang Seng اور Nikkei میں تھوڑی کمی دیکھی گئی، جب کہ S&P 500 بھی Memorial Day کی وجہ سے بند رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔