KSE100 اور KSE30 کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدید مندی نظر آ رہی ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اسوقت اپنے عروج پر ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد PSX کے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی صورتحال اور زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کے کم ترین سطح پر آنے سے بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر سگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 382 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے 41167 کی سطح آ گیا ہے۔ اب تک اس میں 6 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث KSE100 میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے دوران پاکستانی سیاست کے حوالے سے اہم ترین فیصلے متوقع ہیں جبکہ پاکستان بزنس فورم کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد کے انڈیکس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے بالخصوص صنعتی پیداواری سیکٹر (Maufacturing Sector) غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی قلت کے باعث درآمدی آرڈرز (Import orders) کے لئے Letter of Credit جاری نہیں کر رہے ۔ جس کی وجہ سے خام مال کی رسد بند ہو گئی ہے اور ماہرین معاشیات کے مطابق آنیوالے دنوں میں صنعتی پیداواری سیکٹر میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 169 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15071 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں بھی سست روی اور فروخت کا رجحان موجود ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ (KSE100 انڈیکس)

آج KSE100 اپنی 7 اور 21DMA سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ 50DMA کے 61.8 فیصد کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت 333 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 83 کی قدر میں کمی، 235 میں اضافہ اور 15 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 75 فیصد Bearish, جبکہ 25 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔ 41 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے کے بعد KSE100 انڈیکس کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز فروخت کی کال دے رہے ہیں۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 48 پر آ گیا ہے جو کہ بیئرش ٹرینڈ کو ظاہر کر رہا ہے۔ موجودہ سطح کے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 41100 41400 اور 41700 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 40800، 40500 اور 40200 ہیں۔

KSE30 کا ٹیکنیکی جائزہ

آج KSE30 انڈیکس 15100 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 15071 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15293 اور کم ترین لیول 15070 رہا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 51 پر ہے جو کہ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bearish, جبکہ 15 فیصد Bullish اور 25 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح KSE30 کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہی ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 15 ہزار کی سطح سے نیچے اسکی فروخت کا اشارہ دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 15100، 15300 اور 15500 ہیں۔ جبکہ 15 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 14900، 14700 اور 14500 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button