آج کے متوقع معاشی واقعات اور انکے آپکی ٹریڈ پر اثرات
آج منگل 3 جنوری 2023ء ہے۔ آج کے معاشی دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.00 بجے سنگاپور کی 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی GDP Growth Rate Report کے اجراء سے ہو گا جس کے اثرات سنگاپور ڈالر اور Straight Times Index (اسٹاکس) پر مرتب ہوں گے۔ چین کی دسمبر 2022ء کی Caixin PMI Report کا اجراء 1.45 بجے کیا جائے گا۔ یہ ایک اہم رپورٹ ہے جس کے اثرات مہ صرف چین بلکہ پوری عالمی معیشت پر مرتب ہو سکتے پیں۔ آسٹریلیا کی دسمبر 2022ء کی صنعتی پیداواری PMI Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 1.00 بجے کیا جائے گا۔ جس کے نتائج آسٹریلیئن ڈالر (AUD) اور ASX200 پر اپنے اثرات مرتب کریں گے۔
آسٹریلیا کی ہی دسمبر 2022ء کی Commodities Prices Report کا اجراء 5.30 بجے کیا جائے گا۔ اسکے اثرات بھی آسٹریلیا کے تمام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔ ترکی کی دسمبر 2022ء کی افراط زر (Inflation Rate) کی رپورٹ 7.00 بجے شائع کی جائے گی۔ جبکہ جرمنی کا دسمبر 2022ء کا Unemployment Data اور Unemployment Change کے اعداد و شمار کا اجراء 8.55 بجے کیا جائے گا جسکے اثرات یورو (EUR) اور DAX30 پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسکے بعد جرمنی کے ہی دسمبر 2022ء کی CPI Report کے مختلف معاشی اور شماریات اداروں مثلا Bavaria اور Hessi کی طرف سے تخمینے 9.00 بجے جاری کیے جائیں گے۔ S&P گلوبل کی طرف سے برطانیہ کی دسمبر 2022ء کی Manufacturing PMI Report کا اجراء 9.30 بجے کیا جائے گا۔ برطانیہ اور یورپی نقطہ نظر سے یہ ایک اہم رپورٹ ہے جس کے اثرات برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور FTSE100 کی کارکردگی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ S&P Global کی طرف سے برطانیہ کے علاوہ 14.30 بجے کینیڈا کی Maufacturing PMI رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ 15.00 بجے امریکہ کی بھی یہی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ آج کے عالمی معاشی دن کی سرگرمیوں کے اختتامی واقعات عالمی معیاری وقت کے مطابق 21.00 بجے کوریا کی Foreign Exchange Reserves اور 23.30 بجے جاپان کی Foreign Bonds Investment Report کی اشاعت ہوں گے جن کے اثرات کل یعنی 4 جنوری کی ٹریڈ پر متوقع طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج کا عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔