TPLP: دوبارہ Bullish ٹرینڈ لائن اختیار کرتے ہوئے۔

ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ). پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی انتہائی متحرک کمپنیز میں شامل ہے اور اس کا شمار سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ رواں سال کے دوران پراپرٹی سیکٹر کی اس کمپنی کے KSE100 میں شیئرز کی قدر میں 70 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز نے رواں سال کے دوران 66 روپے سے نیچے 17 روپے تک کا سفر کیا ہے۔ یہ ٹی۔پی۔ایل گروپ کا حصہ ہے اور اس کے بنیادی خدوخال (Fundamentals ) انتہائی مضبوط ہیں۔ ان دنوں انڈیکس کے رجحان کے ساتھ ہی اس میں بھی اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے۔ TPLP انٹرا ڈے کا انتہائی مقبول اسٹاک ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ ایک محدود رینج میں بھی انتہائی سرگرم ہے۔ آج TPLP کی Share Value میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز میں ٹریڈنگ کا آغاز 17 روپے 12 پیسے سے ہوا۔ اسکا Upper Cap بھی 18 روپے 36 پیسے اور Lower Lock آج 15 روپے 80 پیسے پر ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 16 روپے 85 پیسے اور بلند ترین لیول 17 روپے 28 پیسے رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ کے اختتام پر یہ اسٹاک کل کی سطح سے 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 17 روپے 14 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اسکا محور (Pivot ) بھی 16 روپے 90 پیسے پر ہے۔ جو کہ اسکی پہلی نفسیاتی سپورٹ (S1 ) بھی ہے۔ یہ اسکی انتہائی مضبوط سپورٹ ہے جسے پراپرٹی سیکٹر کے اس اسٹاک نے گزشتہ 200 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط 200SMA کے دوران صرف ایک بار توڑا ہے اس لئے اسکی Buying Call بھی 16.90 روپے کی سطح پر ہے جبکہ دوسری Buying Call کل کے لئے 17 روپے 10 پیسے پر ہے جبکہ انٹرا ڈے کی فروخت کی کال (Sell Call ) 18 روپے سے اوپر ہے تاہم اسے انٹرا ڈے ٹریڈ میں 17.75 روپے پر بھی فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اب تک اس کی 20 گھنٹوں کی اوسط 20SMA کے دوران سب سے زیادہ خریداری 16.50 سے 17.00 کے درمیان ہوئی ہے۔ آج اس کا والیوم 55 لاکھ 92 ہزار شیئرز ہے۔

موجودہ سطح سے نیچے اس کے سپورٹ لیولز مندرجہ ذیل ہیں پہلی سپورٹ (S1 ) 16.90، دوسری سپورٹ (S2 ) 16.25 کی سطح پر جبکہ آج کی تیسری سپورٹ (S3 ) نیچے 15 روپے 90 پیسے پر ہے۔ دوسری طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 17 روپے 25 پیسے دوسری مزاحمتی حد (R2) 17.90 جبکہ تیسری 18.25 کی سطح پر ہے۔ جبکہ کل کے لئے اسی سطح کو خریداری کے لئے بہترین سطح بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ TPLP میں 45 فیصد Bullish اور 45 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways رجحان ہے۔ مارکیٹ کے منفی اور مثبت ٹریگرز کے ساتھ ہی سائیڈ لائن سرمایہ کار اپنے رجحانات بدل رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button