US Federal Court کا ہنگامی فیصلہ: Trump Tariffs عارضی طور پر بحال
Appeals Court Grants Stay, Raising Market and Trade Uncertainty

ایک حیران کن عدالتی جنگ نے امریکی Trade Policy کی سمت دوبارہ بدل دی ہے۔ US Federal Court of appeals نے جمعرات کی شام ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے Trump Tariffs کو عارضی طور پر بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ ایک روز بعد آیا جب US Trade Court نے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ صدر ٹرمپ نے Emergency Powers Act کے تحت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا تھا۔ اس فیصلے نے فوری طور پر ان Trade Tariffs پر پابندی عائد کر دی تھی۔
قانونی جنگ کے درمیان Trade War کی شدت میں اضافہ
US Federal Court نے حکومت کو اپیل کا موقع دیتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا. اور فریقین کو جواب داخل کرنے کے لیے ڈیڈ لائنز مقرر کر دیں. مدعیوں کو 5 جون اور انتظامیہ کو 9 جون تک۔ یہ تاخیر Trade War کے ماحول میں مزید بے یقینی پیدا کر رہی ہے. جس سے عالمی Financial Markets بھی دباؤ کی شکار ہو گئی ہیں۔
عالمی تجارت میں اضطراب: Market Reactions اور سرمایہ کاری پر اثرات
Trump Tariffs کی بحالی نے نہ صرف Trade Talks کو متاثر کیا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔مارکیٹس کی طرف سے فوری طور پر ردعمل دیکھنے کو ملا. جب Stocks اور Commodities میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ خاص طور پر Export-Based Industries اور درآمدی مصنوعات پر انحصار کرنے والی کمپنیوں کے شیئرز دباؤ میں آ گئے۔
عالمی سطح پر گونج: چین اور یورپ کا ردعمل، Trade Deals خطرے میں
Trump Tariffs کی واپسی نے چین، یورپی یونین اور دیگر اہم تجارتی شراکت داروں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ یہ ممالک پہلے ہی Trade War سے پریشان تھے. اور اب یہ قانونی غیر یقینی صورتحال Future Trade Deals کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نے یہ محصولات برقرار رکھے تو عالمی Supply Chains ایک بار پھر بحران میں داخل ہو سکتی ہیں۔
قانونی جنگ، معاشی عدم استحکام، اور Trade War کا نیا باب
US Federal Court کےاس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ Trump Tariffs کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ جون کی ڈیڈ لائنز کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ یہ محصولات مستقل رہیں گے یا نہیں۔ لیکن اس وقت تک، عالمی معیشت کو ایک نئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے. جو Trade War کے ایک نئے باب کی شروعات ہو سکتی ہے۔
Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/business/us-ruling-that-trump-tariffs-are-unlawful-stirs-relief-uncertainty-2025-05-29/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔