آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں تیزی کا رجحان۔

آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ روز امریکہ کی مثبت CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جس کے نتیجے می۔ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ چین کی ٹریڈ رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار سے بھی مارکیٹس میں رسک فیکٹر میں کمی آئی ہے اور فاریکس کی نسبت اسٹاکس میں محدود رینج میں ہی سہی لیکن تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے سے 7300 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 7328 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7280 سے 7357 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک آسٹریلوی مارکیٹ میں 52 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ NZX50 انڈیکس 89 پوائنٹس کے اضافے سے 11754 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 1 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button