کروڈ آئل، گولڈ اور قدرتی گیس کی تیزی، Platinum میں گراوٹ
آج کماڈٹیز مارکیٹ میں گولڈ اپنی 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ اسوقت سنہری دھات یورپی سیشن کے دوران 8 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1905 ڈالرز فی اونس کی سطح پر جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہی ہے۔ جبکہ Platinum کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ موجودہ سیشن کے دوران یہ قیمتی دھات 9.45 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1068.0485 کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف Palladium بھی پلاٹینیئم کی طرح گذشتہ روز امریکی CPI Data کے اجراء کے بعد سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ آج کے یورپی سیشنز کے دوران یہ 19.28 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1781 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر چاندی (Silver) 23.8069 پر مستحکم ہے۔
صنعتی دھاتوں (Commercial Metals) پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ اضافہ پیتل (Tin) کی قدر میں ہوا ہے، جو کہ 863 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 27463 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ سفید دھات (Nickel) بھی 501 ڈالرز اوپر 26951 ڈالرز فی ٹن پر جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ معاشی ترقی کا بیرو میٹر تانبا (Copper) بھی موجودہ سیشن میں 109 ڈالرز کے اضافے سے 9180.50 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ Zinc کی قدر میں بھی 38.50 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس سے یہ 3213.85 ڈالرز فی ٹن اوپر کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ خام لوہا (Iron ore) 0.24 فیصد کی تیزی کے ساتھ 121.26 کی سطح پر مستحکم ہے۔ صنعتی دھاتوں میں صرف ایلومینیئم کی قیمت میں 0.21 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 2536.7700 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ Lead آج 33 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 2188.9937 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
ذرائع توانائی کا جائزہ لیں تو خام تیل (Crude oil) کی قدر میں محدود رینج میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ Brent آئل 0.78 فیصد اوپر 84.6842 اور WTI آئل 1.19 فیصد پیشقدمی کر کے 79.3246 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ صنعتی مشینری میں استعمال ہونیوالا Heating Oil آج 0.93 فیصد اضافے کے ساتھ 85.86 ڈالرز فی سو لٹر پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) 0.67 فیصد تیزی کے ساتھ 3.7248 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ کوئلہ (Coal) بھی 5 ڈالرز کے اضافے سے 170 ڈالرز فی ٹن پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ Ethanol گذشتہ ہفتے کی سطح 2.16 ڈالرز فی گیلن کی سطح پر مستحکم ہے۔
زرعی اجناس کا جائزہ لیں تو کپاس (Cotton) 0.66 فیصد تیزی کے ساتھ 0.82 ڈالرز فی پونڈ پر آ گیا ہے۔ جبکہ گندم (Wheat) بھی 1.75 ڈالرز کے اضافے سے 290.75 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ پام آئل البتہ اپنی گذشتہ روز کی سطح 28 سو رنگٹس فی ٹن کی سطح پر ہی مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ سویابین 0.92 ڈالرز کی تیزی سے 15.31 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ مکئی (Corn) 0.22 فیصد تیزی کے ساتھ 6.74 ڈالرز فی بشل (50 کلو کی پیکنگ) میں فروخت ہو رہی ہے۔ جو (Oats) اپنی گذشتہ روز کی سطح پر ہی مستحکم دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چاول (Rice) آج 1.75 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 17.55 ڈالرز فی 25 کلو کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ادھر عمارتی لکڑی (Lumber) 6.80 ڈالرز اضافے سے 351.80 ڈالرز فی ہزار شیٹس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔