کرپٹو مارکیٹ میں تیزی۔ بٹ کوائن (BTC) 21 ہزار کی سطح پر آ گیا

آج کرپٹو مارکیٹ میں محدود رینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء اور ڈالر انڈیکس (DXY) کے نیچے آنے کے بعد سے غیر یقینی صورتحال کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں جیسے معاشی زندگی کی ایک نئی لہر آ گئی اور FTX اسکینڈل کے بعد سے مسلسل بحرانوں اور تنازعات کی شکار کرپٹو کرنسیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

آج دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (BTC) 135 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 21304 کی سطح پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد بٹ کوائن پہلی بار اس لیول پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد بٹ کوائن 16 ہزار سے 21 ہزار ڈالرز فی کوائن تک کا سفر کر چکا ہے۔ ادھر ایتھیریئم (ETH) بھی موجودہ سیشن کے دوران 7 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1584.1152 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Binance بھی حالیہ عرصے میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے تنازعات کے بعد پہلی بار 300 ڈالرز فی کوائن کی سطح پرآ گیا ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران بائنانس 3 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 302.3146 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیگر کرپٹو کرنسیز میں ذکر کریں گے۔ ہر قسم کے بحران اور تنازعات کی صورتحال میں ثابت قدم رہنے والے لائٹ کوائن (LTC) کا جو کہ آج کے ایشیائی سیشنز کے دوران 2.26 ڈالرز کے اضافے سے 88.0878 کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ معاشی ماہرین لائٹ کوائن کی موجودہ تیزی کی ریلی کے 100 ڈالرز سے 134 ڈالرز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ FTX اسکینڈل کے منظر عام پر آنے تک لائٹ کوائن 49 ڈالرز کی سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس تمام عرصے میں جبکہ بٹ کوائن، ایتھیریئم اور بائنانس جیسے بڑے نام گراوٹ کے شکار ہو رہے تھے لائٹ کوائن مسلسل مستحکم ہو رہا تھا اور تاحال یہ مثبت مومینٹم جاری ہے۔ آج Polkadot بھی 4.12 فیصد تیزی کے ساتھ 6.0517 کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔ پولکا ڈاٹ بھی اکتوبر 2022ء کے بعد تین ماہ کے بعد 6 ڈالرز کی سطح پر بحال ہوا ہے۔ اگر سولانا (SOL) پر نظر ڈالیں تو گذشتہ دو روز کے دوران اپنی کھوئی ہوئی 25 فیصد قدر بحال کرنے کے بعد یہ آج 23.2251 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ Dogecoin البتہ کسی حد تک منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج کے سیشن میں یہ 1.03 فیصد کمی کے ساتھ 0.0835 کی سطح پر محدود رینج میں گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ Avalanche میں تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ آج کے ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 4.64 فیصد اضافے کے ساتھ 17.5209 کی سطح پر 4 ماہ کے بعد بحال ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے سے ہی ایوالانچے مسلسل تیزی کا مومینٹم اپنائے ہوئے ہے۔ Cardano بھی 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 0.3522 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button