یورو، برطانوی پاؤنڈز اور فرانک میں تیزی۔USD بیک فٹ پر

آج یورپی فوریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے جبکہ جرمنی کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اعداد و شمار توقعات کے مطابق آنے کے بعد اسکے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.01 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ مجموعی طور پر 1.0820 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (CHF) 0.540 فیصد کی مندی کے ساتھ 0.9220 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) بھی 0.549 فیصد کی کمی کے بعد 0.9970 کی سطح پر دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔

آج عالمی سطح پر ہونیوالے معاشی واقعات میں چین کے توقعات سے بہتر GDP Report کے ڈیٹا کے اجراء کے بعد سے امریکی ڈالر کی قدر میں یورپی سیشنز کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ سوئس نیشنل بینک (SNB) کی طرف سے سوئس فرانک کو سپورٹ کرنے کے لئے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کی تفصیلات جاری کئے جانے کے بعد سے سوئس فرانک تمام کرنسیز کے مقابلے میں جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے جبکہ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد اسکے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.170 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2210 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا یے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈز کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) آج گراوٹ کا شکار ہے۔ برطانوی پاؤنڈ یورو کو بھی دفاعی ایریا میں دھکیل رہا ہے اور یورو 0.180 فیصد کمی کے ساتھ 0.8850 پر منفی سمت میں پیشقدمی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی کرنسی کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) گراوٹ کا شکار ہے۔ یورپی مرکزی بینک (ECB) کی طرف سے مانیٹری پالیسی سخت کئے جانے کے بیانات بھی یورو کو مضبوط سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ آج بھی اس کے مقابلے میں جاپانی ین 0.278 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.7170 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر کے خلاف بھی یورو (EUR/AUD) 0.210 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5580 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ دیگر کرنسیز کے مقابلے میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کرنیوالے نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/NZD) 0.020 فیصد اوپر 1.6950 کی سطح پر مثبت انداز کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور مسلسل اوپر کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر یورپ کی تینوں کرنسیز دیگر تمام عالمی کرنسیز کے مقابلے میں جارحانہ انداز میں ٹریڈ کرتے ہوئے پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ موجودہ سیشن میں بھی امریکی ڈالر اپنی بحالی کی جدوجہد کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button