DAX30 اور FTSEMIB میں تیزی۔ دیگر یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

یورپی اسٹاکس (EU Stocks) میں گذشتہ کئی روز سے جاری سست روی، کم شیئر والیوم اور سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ تاہم جرمنی کی توقعات کے مطابق CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد Dax30 میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 114 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15248 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 15083 اور بلند ترین 15269 رہی ہے۔ اس طرح ٹریڈنگ رینج 186 پوائنٹس کے درمیان رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں شیئر والیوم کم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت تک محض 3 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ FTSEMIB میں بھی جرمن اسٹاک مارکیٹ کی طرح تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 138 پوائنٹس کے تیزی کے ساتھ 26039 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اطالوی مارکیٹ کی ٹریڈنگ رینج 25703 سے 26072 کے درمیان رہی ہے۔ مارکیٹ میں زیادہ تر کاروبار چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) میں ہوا ہے۔ ابھی تک 41 کروڑ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔برطانوی اسٹاکس میں انتہائی کم شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) بھی انتہائی کم ہے۔ FTSE100 انڈیکس 1 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 7857 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگرچہ مارکیٹ میں 41 کروڑ شیئرز کا لیں دین ہوا ہے تاہم 80 فیصد سے زائد تر شیئرز چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) کے ہیں۔

یورپی انڈیکس Stoxx600 میں 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 456 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ CAC40 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں عالمی سطح پر چینی مارکیٹس کے متحرک ہونے کے بعد استحکام رسد کے مسائل اور یورپی مرکزی بینک (ECB) کی طرف سے سخت مانیٹری پالیسی اپنائے جانے اور شرح سود میں بڑے اضافے کے بیانات کے بعد عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں رسک فیکٹر کا واپس آنا ہے۔ یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ فن لینڈ کی HEX میں آج منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ انڈیکس 100 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 11165 پر منفی مومینٹم کے ساتھ گراوٹ کا شکار ہے۔ HEX کے Composite Index کی رینج 11165 سے 11236 کے درمیان رہی ہے۔ مارکیٹ میں شیئر والیوم خاصا کم ہے۔ اسوقت تک محض 2 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کا لین دیا ہے۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس 29 پوائنٹس کی کمی کے باعث 11406 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سوئس انڈیکس میں کمی کی سب سے بڑی وجہ سوئس نیشنل بینک (SNB) کی طرف سے سوئس فرانک (CHF) کی سپورٹ کے لئے جاپانی مرکزی بینک (BOJ) کی طرح اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے شیڈول کا اعلان ہے۔ جس سے سوئس فرانک کی قدر تو مستحکم ہو رہی ہے۔ تاہم اسٹاکس (Stocks) کی طلب (Demand) میں کمی ہوئی ہے ۔ جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسوقت تک سوئس انڈیکس میں محض 3 کروڑ کے قریب شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جو کہ معمول کی نسبت 2 سے 3 گنا کم ہیں۔ ادھر IBEX35 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 8879 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button