Hang Seng میں تیزی Nikkei225 میں دن کا منفی اختتام

آج ایشیائی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ اسٹاکس میں تیزی اور جاپانی مارکیٹس میں منفی رجحان رہا جبکہ جینی اسٹاکس میں آج بھی دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ جاپانی اسٹاکس میں گراوٹ کی بڑی وجہ آج کسی شیڈول کے بغیر جاپانی مرکزی بینک کی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) ہے۔ Nikkei 225 انڈیکس 377 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25716 کی سطح پر بند ہوا ہے۔جبکہ Topix میں کاروباری سرگرمیاں 23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1868 پر بند ہوئی ہیں۔ آج بھی جاپانی اسٹاکس میں بڑے اسٹاکس Sony اور Toyota کے شیئرز میں گراوٹ کا تسلسل جاری رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2022ء کے دوران عالمی مالیاتی بحران کے دوران Sony کی قدر میں 34 فیصد اور Toyota کی شیئر ویلیو میں 23 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

آج اگر کوریائی اسٹاکس کی بات کریں تو یہاں حجم کے لحاظ سے KOSPI کے انڈیکس میں 1.68 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ اسطرح 37 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 2255 پر اختتام پذیر ہوا۔ سنگاپور کے Straight Times Index میں ملا جلا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس گذشتہ روز کی سطح پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوا۔ یہی صورتحال کوالالمپور اسٹاک ایکسچینج (KLSE) میں رہی انڈیکس گذشتہ روز کی سطح 1473 پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوا ہے۔ NIFTY50 میں اسوقت ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 152 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18081 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ TSEC50 میں دن کا اختتام 24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14199 کی سطح پر ہوا ہے۔

چینی مارکیٹس میں سوائے ہانگ کانگ کے سبھی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔ سب سے زیادہ گراوٹ Real Estate سیکٹر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ Shanghai Composite Index کا اختتامیہ 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3123 رہا۔ جبکہ چین کی سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN کے SZI انڈیکس میں دن کا اختتام 21 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11095 پر ہوا ہے۔ Hang Seng میں آج زبردست تیزی رہی۔ کورونا کی زیادہ تر پابندیوں کے خاتمے کے بعد سرمایہ کاروں کی واپسی بھرپور انداز میں ہوئی ہے۔ انڈیکس 612 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20793 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) 3 ارب ڈالرز سے زائد رہا ہے۔ Hang Seng میں آج گذشتہ تین سال کے عرصے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انڈیکس 3.23 فیصد سے زائد کی وسعت اختیار کر گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button