جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر میں تیزی کا رجحان

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر (USD) گذشتہ ہفتے کے دوران جاری کی گئی امریکی افراط زر (Inflation) کے ڈیٹا اور دیگر مثبت معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد مزید بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ جبکہ دیگر کرنسیز گذشتہ کئی ماہ کی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) ریکارڈ گراوٹ کے بعد 127.3700 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ین کے ہی مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی 0.137 فیصد مندی کے ساتھ 138.2500 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں 0.056 فیصد کمی کے ساتھ 89.1800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں جاپانی ین انتہائی مضبوط ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) بڑھائے بغیر متبادل مانیٹری ٹولز کا موثر استعمال یے۔

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) اگست 2022ء کے بعد پہلی بار 0.7000 کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کے نیچے آنے اور امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کا آج کی ٹریڈ میں آسٹریلیئن ڈالر نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) 0.100 فیصد اوپر 0.9360 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/NZD) 0.0460 فیصد کمی کا شکار ہوا ہے جس کے بعد کیوی ڈالر 1.0910 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) آج 0.50 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6420 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button