امریکی عدالت نے Trump Tariffs روک دیے، عالمی سطح پر Trade War میں ہلچل کا ایک نیا دور.

Court Ruling May Lead to $10 Billion in Refunds and Shift Global Trade Dynamics

Global Trade War اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جب US Court of International Trade نے امریکی صدر Donald Trump کی طرف سے لگائے گئے Reciprocal Tariffs کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ Tariffs "Liberation Day” کے موقع پر لگائے گئے تھے، اور عدالت نے واضح کیا کہ صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ کیونکہ آئینی طور پر صرف کانگریس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ Global Commerce کو ریگولیٹ کرے۔

 اربوں ڈالرز کے Tariff Refund کا خطرہ

اگر عدالت کا یہ فیصلہ برقرار رہا، تو امریکی حکومت کو اپریل 2 کے بعد سے جمع کیے گئے تمام Tariff Revenue کو ریفنڈ کرنا پڑے گا۔ The Kobeissi Letter کے مطابق یہ رقم تقریباً 10 ارب ڈالرز بنتی ہے۔ صرف China کو ہی 3.5 ارب ڈالرز  کی واپسی کرنا ہوگی۔

Global Markets اور USD کا فوری ردعمل

اس عدالتی فیصلے پر Financial Markets  نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ USD (US Dollar) کی قدر میں اضافہ ہوا. جبکہ Global Equities میں تیزی دیکھی گئی۔ اس فیصلے سے Trade Frictions کم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے .جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

Bitcoin کی غیر متوقع گراوٹ

دوسری طرف، Bitcoin جیسے Risky Assets نے اس فیصلے پر مثبت ردعمل نہیں دیا۔ پچھلے ہفتے $111,980 کی نئی بلند ترین سطح حاصل کرنے کے بعد، Bitcoin کی قیمت بدھ کو کچھ نیچے آئی۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ فیصلہ Market Sentiment کے لیے بہتر ہے. لیکن Cryptocurrency Traders کو اب بھی شدید Volatility کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Bitcoin as on 29th May 2025
Bitcoin as on 29th May 2025

Global Trade کی نئی سمت اور US-China تعلقات

اگر Supreme Court بھی اس فیصلے کو برقرار رکھتی ہے. تو یہ نہ صرف Trump Administration کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا. بلکہ یہ US-China Trade War کے توازن کو بھی بدل دے گا۔ China کو بڑی رقم کی واپسی اور Global Trade Rules کی از سر نو تعریف ایک نئے معاشی دور کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

Trump کی اپیل اور مستقبل کی قانونی جنگ

Trump Administration نے اس فیصلے کے خلاف فوری اپیل کر دی ہے. جس کا مطلب ہے کہ اب یہ کیس ممکنہ طور پر US Supreme Court تک جائے گا۔ وہاں اگر یہ فیصلہ برقرار رہا. تو عالمی تجارتی نظام میں زلزلہ آ سکتا ہے. جو Trillions of Dollars کی Global Trade کو متاثر کرے گا۔

یہ فیصلہ نہ صرف Trump Tariffs کے خاتمے کا آغاز ہے. بلکہ یہ US Constitution کے تجارتی اختیارات کے تحفظ کی فتح بھی ہے۔ اگر عدالتیں اس فیصلے کو برقرار رکھتی ہیں، تو دنیا ایک نئے Free Trade ماڈل کی طرف بڑھ سکتی ہے. جس میں Presidential Overreach کی گنجائش نہ ہوگی۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button