امریکی بحران میں اضافے کے آثار سے Gold Price میں زبردست تیزی.

Moody's Downgrade and Weak US Data Drive Up Demand for Safe Assets

جب Global Financial Markets میں غیر یقینی کیفیت بڑھتی ہے، تو سرمایہ کاروں کی توجہ فوراً محفوظ اثاثوں جنھیں Safe Haven Assets کہا جاتا ہے کی جانب منتقل ہو جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں US Crisis کے بعد یہی رجحان Gold Price میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو اب $3,230 فی اونس کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ محض ایک وقتی ردعمل نہیں بلکہ عالمی سطح پر امریکی معیشت کی کمزوری اور مالیاتی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

US Credit Rating میں کمی: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی Moody’s کی جانب سے امریکہ کی Credit Rating کو Aaa سے کم کر کے Aa1 کر دینا ایک سنگین US Crisis کا اشارہ تھا۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ بڑھتا ہوا Federal Debt، بھاری Interest Payments، اور مسلسل کم ہوتی Tax Revenues ہیں۔ اس سے پہلے Fitch Ratings اور Standard & Poor’s بھی ایسی ہی تنزلی کر چکے ہیں. لیکن موجودہ حالات میں خطرات زیادہ وسیع اور پیچیدہ نظر آتے ہیں، جس کا فوری اثر Gold Price پر دیکھا گیا ہے۔

بڑھتا ہوا قرض اور بجٹ خسارہ: Gold Price کے لیے مزید تقویت

Moody’s کے مطابق 2035 تک امریکی Federal Debt بھی GDP کے 134% تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح Federal Deficit بھی ممکنہ طور پر 9% تک بڑھ سکتا ہے۔ یہ اعداد و شمار سرمایہ کاروں کو واضح پیغام دے رہے ہیں ہیں کہ US Crisis کے مالیاتی خطرات حقیقی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ سنہری دھات نے تیزی سے اوپر کی طرف رجحان اختیار کیا۔

Gold Price as on 19th May 2025
Gold Price as on 19th May 2025

تجارتی معاہدوں کے اثرات.

گزشتہ ہفتے Gold Price میں 3% سے زائد کمی دیکھنے کو ملی، جو نومبر کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔ اس کمی کی وجہ US-China Trade Agreement تھا. جس کے نتیجے میں Tariffs میں نمایاں کمی کی گئی۔ اس نے سرمایہ کاروں میں وقتی طور پر Risk Appetite پیدا کیا. مگر گہرے مالیاتی خدشات نے دوبارہ Gold Price کو مستحکم کر دیا۔

کمزور معاشی ڈیٹا کا براہِ راست اثر Gold Price پر

University of Michigan کا Consumer Sentiment Index مئی میں گر کر 50.8 تک آ گیا. جو کہ اپریل میں 52.2 تھا۔ یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے کہ صارفین کا اعتماد گراوٹ کا شکار ہے۔ اس کمزوری نے مارکیٹ میں مزید Interest Rate Cuts کی امید پیدا کر دی ہے. اور یہی وجہ ہے کہ Gold Price کو دوبارہ تقویت ملی ہے۔

کیا Federal Reserve مزید شرح سود کم کرے گا؟

تمام نظریں اب Federal Reserve پر مرکوز ہیں، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں Interest Rate Cuts کرے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو Safe-Haven Demand مزید بڑھے گی. اور Gold Price ممکنہ طور پر نئی ریکارڈ سطحوں کو چھو سکتی ہے۔ US Crisis کے موجودہ حالات میں، Gold Price عالمی مالیاتی تحفظ کی علامت بن چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button