US Dollar Index کی قدر میں استحکام، Trade Tensions میں نرمی اور Fed Rate Cut پر غیر یقینی صورتحال

A fragile recovery for the Greenback amid weak business sentiment, shifting Fed rate cut odds

آج  کئی روز کے بعد  Global Financial Markets میں کچھ سکون آیا ہے جس کا براہ راست اثر US Dollar Index پر بھی پڑا ہے۔ اگرچہ گزشتہ ہفتوں میں Trade War Tensions کے باعث خطرات بڑھ چکے تھے، لیکن جیسے ہی United States نے سفارتی سطح پر مذاکرات کا آغاز کیا، ایک مثبت پیغام مارکیٹ کو ملا۔

US Dollar Index (DXY) جو کہ امریکی ڈالر کی چھ بڑی کرنسیوں کے خلاف قدر کو ظاہر کرتا ہے. اس وقت 103.00 کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ بہتری Nonfarm Payrolls (NFP) کی مضبوط رپورٹ کے بعد دیکھی گئی ہے. جس نے مارکیٹ kay اعتماد کو بحال کرنے میں مدد دی.

اگرچہ سفارتی سطح پر کشیدگی میں کمی آئی ہے. اور معیشت میں کچھ مثبت اشارے ملے ہیں. تاہم US Dollar کی بحالی کا انحصار مستقبل کے US Economic Data پر ہوگا۔ سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور مارکیٹ کے واضح سگنلز پر ٹریڈ کریں۔

کاروباری جذبات اور Business Optimism Index کی اہمیت

اس ہفتے کی Economic Calendar میں ہلکی پھلکی رپورٹس متوقع ہیں. جن میں NFIB Business Optimism Index خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مارچ کے لیے جاری کردہ اس انڈیکس کی ریڈنگ 97.4 رہی. جو کہ توقعات سے کم اور پچھلے مہینے کی ریڈنگ 100.7 سے بھی نیچے ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکی کاروباری طبقہ تاحال Trade War Tensions کے دباؤ میں ہے۔

یہ انڈیکس اکثر ایک Leading Indicator کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. جس سے مستقبل کے رجحانات کا اندازہ لگایا جاتا ہے. اس لیے اس کی کمزور ریڈنگ نے ڈالر پر دباؤ ڈالا ہے۔

سفارتی محاذ پر امریکہ کی پیش قدمی

US Secretary Scott Bessent کے مطابق اب تک 70 سے زائد ممالک نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ صدر Donald Trump خود ان مذاکرات کی نگرانی کریں گے۔ جو ممالک تنازعہ بڑھانے سے گریز کریں گے. انھیں ترجیح دی جائے گی۔

ادھر European Union کی صدر Ursula von der Leyen نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ سے Import Tariffs پر بات چیت کے لیے تیار ہیں. تاہم اگر ضروری ہوا تو Countermeasures لینے میں بھی دیر نہیں کی جائے گی.

مارکیٹ کی حالیہ سرگرمیاں اور Interest Rate Cut کی قیاس آرائیاں

CME FedWatch Tool کے مطابق مئی میں Federal Reserve کی جانب سے Interest Rate Cut کی توقعات 28.6% تک گر گئی ہیں. جبکہ پیر کو یہ 50% کے قریب تھیں۔ جون کے لیے شرح کم کرنے کی توقعات 94.5% تک جا پہنچی ہیں. جو کہ ظاہر کرتی ہیں کہ مارکیٹ اب بھی شرح میں کمی کے امکانات پر یقین رکھتی ہے۔

US 10-Year Yields اس وقت 4.25% کے آس پاس ہیں. جو کہ پانچ مہینوں کی کم ترین سطح 3.85% سے خاصا اوپر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ Bond Market میں اعتماد بحال ہو رہا ہے. اور Rate Cut Bets قدرے کمزور پڑ گئی ہیں۔

US Dollar Index کا تکنیکی تجزیہ

فی الوقت DXY تکنیکی اعتبار سے ایک نازک مقام پر کھڑا ہے۔ 103.18 ایک اہم Resistance Level ہے. جسے عبور کرنا ضروری ہے تاکہ آگے 104.00 اور 200-Day Simple Moving Average (SMA) یعنی 104.86 کی طرف پیش قدمی ہو سکے۔

دوسری جانب، 101.90 ایک مضبوط Support Level کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اگر مستقبل میں یہ سطح ٹوٹتی ہے. تو DXY 100.00 کی سطح کی طرف مزید کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے۔

US Dollar Index as on 8th April 2025
US Dollar Index as on 8th April 2025

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button