امریکہ کی Retail Sales Report کا اجراء۔ ڈالر انڈیکس میں گراوٹ
امریکہ کی دسمبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ شماریات (Bureau of Statistics) کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک کی Retail Sales میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ رپورٹ کے اجراء سے قبل 0.8 فیصد گراوٹ کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ آٹو سیکٹر کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی سیلز میں توقعات سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ نومبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں ریٹیل سیلز میں 0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔
رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ اور اسکے مقابلے میں یورو (EUR) اور دیگر کرنسیز کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 1.2400 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/USD) رواں ہفتے کی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کرتے ہوئے 1.0873 کی سطح پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے ریلیز ہوتے ہی کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گولڈ 14 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1922 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Platinum میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے جو کہ 35 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1077 ڈالرز فی اونس اور Palladium بھی 55 ڈالرز اوپر 1793 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کروڈ آئل کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Brent آئل 1.55 فیصد تیزی کے ساتھ 87.4643 ڈالرز اور WTI آئل 2.08 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 82 ڈالرز سے تجاوز کر گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔