امریکی اسٹاکس میں تیزی کے رجحان پر دن کا اختتام

امریکی اسٹاکس (U.S Stocks) میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (U.S Dollar) اور اسکے بانڈز کی Yields میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ میں رسک فیکٹر کم ہونے سے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام 216 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34189 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس نے دن کا آغاز 34047 کی سطح سے کیا جبکہ اس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 33792 سے 34292 کے درمیان رہی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

آج NASDAQ میں دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ تاہم دن کے اختتام پر Nasdaq Composite انڈیکس 69 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر کے 11001 کی سطح پر بند ہوا جبکہ Nasdaq100 انڈیکس میں دن کا اختتامیہ 57 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14403 رہا ہے۔ مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل چوتھے ٹریڈنگ سیشن کے دوران عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس (Global Tech. Stocks) میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ S&P میں دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد S&P500 انڈیکس اختتامی سیشن کے دوران 13 پوائنٹس کے اضافے سے 3883 پر بند ہوا۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں درمیانے درجے کی تیزی کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کا اختتام ہوا ہے۔ NYSE Composite انڈیکس 110 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15859 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ دن کے آغاز پر 15749 کہ سطح سے ہوا جس کے بعد اس کی کم ترین سطح 15692 اور بلند ترین 15911 رہی ہے۔ دوسری طرف Russel2000 میں 32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ٹریڈنگ سیشن 1876 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button