جون 2022ء کے بعد USD/JPY پہلی بار 130 سے نیچے آ گیا۔

سال 2023ء کے پہلے بھرپور ٹریڈنگ سیشن کے دوران مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آج صبح سے مستحکم نظر آنیوالے امریکی ڈالر کی قدر میں غیر متوقع طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اور جاپانی ین کی طلب (Demand) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسوقت ایشیائی کرنسی کے خلاف امریکی ڈالر 130 کی سطح سے نیچے 129.85 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ USD/JPY گذشتہ سال جون کے بعد پہلی بار 130 کی سطح سے نیچے آیا ہے۔ 2022ء میں عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے بعد دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کے برعکس بینک آف جاپان (BOJ) نے شرح سود (Interest rate) میں اضافہ کئے بغیر معیشت اور کرنسی کو کنٹرول کیا۔ اس دوران بینک کے سربراہ ہارو ہیکو کروڈا پر شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔ تاہم آ نہوں نے معاشی ترقی اور شرح نمو (Growth rate) پر سمجھوتا کئے بغیر ہی جاپانی ین کی گراوٹ پر قابو پایا ہے اور متبادل مانیٹری ذرائع کا موثر استعمال کیا۔ اپنے قارئین کو ہہ بھی بتاتے چلیں کہ اس دوران جاپانی ین 40 سال کی کم ترین سطح 150 تک بھی آ گیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button