کمزور Japanese GDP کے باوجود BoJ کی Rate Hike توقعات، USDJPY دباؤ کا شکار

Japanese Yen gains strength amid policy divergence and weak US Dollar sentiment

ایشین مارکیٹ میں جمعرات کو USDJPY نے ہفتہ وار کم ترین سطح سے کسی حد تک بحال ہوتے ہوئے 145.50 کا ہدف حاصل کیا. جب کہ Japan کی پہلی سہ ماہی کی کمزور  Japanese GDP رپورٹ کے باوجود سرمایہ کاروں کی نظریں BoJ کی آئندہ Interest Rate Hike پر مرکوز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریکووری مومینٹم خاصا محدود اور دباؤ کا شکار ہے.

BoJ کی شرح سود میں اضافے کی توقعات نے Japanese Yen کو مضبوط بنایا

Bank of Japan (BoJ) کے ڈپٹی گورنر شینچی اُچیدا کے حالیہ بیان کہ "مزدوروں کی اجرت میں مسلسل اضافہ متوقع ہے.” نے مارکیٹ کو اس بات پر قائل کیا کہ BoJ 2025 میں مزید Interest Rate Hike کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق Japanese Labor Market نہایت "دباؤ” میں ہے. جس سے اجرتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے. جو مستقبل کی Inflation Expectations کو سہارا دے سکتا ہے۔

یہ تمام عوامل جاپانی معیشت کی بحالی اور Monetary Policy میں سختی کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں نے JPY-Based Assets کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں Japanese Yen (JPY) نے Japanese GDP جاری ہونے کے بعد دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھائی. اور Global FX Markets میں مضبوطی کی نئی مثال قائم کی۔

اس صورتحال نے USDJPY کو دباؤ میں ڈال دیا ہے. کیونکہ سرمایہ کار اب BoJ کی پالیسی سختی اور Fed کی نرمی کے تضاد کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔

دوسری طرف US Dollar دباؤ کا شکار، Fed کی نرمی متوقع

ادھر Federal Reserve (Fed) چیئرمین جیروم پاول کی تقریر سے پہلے US Dollar Index (DXY) 100.80 کی سطح کے قریب ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ نرم US CPI Data اور US-China Trade Truce کے تناظر میں مارکیٹ اب اس انتظار میں ہے. کہ آیا Fed اپنی موجودہ Interest Rate Range کو برقرار رکھے گا یا نرمی کرے گا۔

تکنیکی اشارے اور USDJPY کی موجودہ سمت

جمعرات کو USDJPY نے 148.54 کی چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح سے پیچھے ہٹتے ہوئے 145.50 کے قریب مستحکم  ہوا. مگر یہ اب بھی اپنی 20 روزہ Exponential Moving Average (EMA) یعنی 145.18 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. جو کہ قلیل مدتی بُلش رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر 148.57 کی ریزسٹنس ٹوٹ جائے تو 150.00 کی نفسیاتی سطح ممکن

مارچ 28 کی بلند سطح 151.21 اور موجودہ مئی 13 کی بلند ترین سطح 148.57 کو توڑنے کی صورت میں USDJPY  نفسیاتی حد 150.00 کو چھو سکتا ہے۔

USDJPY as on 16th May 2025 during Asian FX Sessions
USDJPY as on 16th May 2025 during Asian FX Sessions

نیچے کی جانب خطرات بھی موجود، 142.42 سے نیچے کمی شدید ہو سکتی ہے

اگر USDJPY  اپنی 7 مئی کی کم ترین سطح 142.42 سے نیچے بند ہوتا ہے. تو یہ 22 اپریل کی لو 139.90 اور 14 جولائی 2023 کی کم ترین سطح  137.25 کی طرف لڑھک سکتا ہے. جو بیئرش ٹرینڈ کو تقویت دے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button