USDJPY کی گراوٹ: BoJ کے جارحانہ اشارے اور عالمی تناؤ نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا
As BoJ turns hawkish and global tensions rise, USDJPY struggles to hold key levels

جاپان کے تازہ ترین Producer Price Index ڈیٹا نے مارکیٹ کو چونکا دیا۔ معمولی بہتری کے باوجود یہ رپورٹ توقعات سے مثبت رہی. جس کے بعد USDJPY میں مزید گراوٹ دیکھی گئی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب سرمایہ کاروں نے BoJ کے مستقبل قریب میں Interest Rate Hike کی پیش گوئیوں کو مزید سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا۔
BoJ کی جارحانہ حکمتِ عملی نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا
Bank of Japan کے گورنر Kazuo Ueda کے تازہ بیانات نے مالی منڈی میں ایک ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ان کے مطابق جاپان میں مہنگائی اور اجرتوں میں اضافے نے شرحِ سود بڑھانے کی راہ ہموار کی ہے۔ یہ بیانات Japanese Yen کو مضبوط کرتے جا رہے ہیں، جبکہ USD اپنی کمزور معاشی حالت اور کے FOMC کی طرف سے متوقع Rate Cuts کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔
عالمی کشیدگی اور Safe-Haven Demand کا کردار
روس کی جانب سے یوکرین پر تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں، اور اسرائیل-غزہ تنازع نے عالمی سطح پر خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان خطرات نے Safe-Haven Assets کو تقویت دی، اور JPY نے اپنا روایتی کردار نبھاتے ہوئے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی. جو کہ USDJPY میں مزید گراوٹ کا سبب بن رہا ہے۔
جاپان-امریکہ تجارتی بات چیت اور Tariff Negotiations
جاپانی وزیر اعظم Shigeru Ishiba اور اعلیٰ مذاکرات کار Ryosei Akazawa کی جانب سے امریکہ کے ساتھ Tariff Talks کو آگے بڑھانے کے اشارے بھی مارکیٹ کی سمت پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ USDJPY پر ان عوامل کا دباؤ اس وقت مزید بڑھتا ہے. جب BoJ کی جارحانہ پالیسی اور Fed کی نرمی واضح تضاد بن کر سامنے آتے ہیں۔
امریکہ میں Budget Deficit اور Federal Debt کی تشویشناک صورتحال
امریکی صدر Donald Trump کے Tax Cuts اور اخراجات کے منصوبے سے پیدا ہونے والا $4 ٹریلین کا تخمینہ شدہ خسارہ، US Dollar پر ایک بڑا دباؤ ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس سے USDJPY ایک ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ چکا ہے۔
امریکہ کا Fiscal Deficit 2025 میں GDP کے 6% سے تجاوز کر چکا ہے. جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ بڑھتے ہوئے Interest Payments، کمزور Revenue Collection اور مسلسل Government Expenditure نے مالیاتی استحکام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے. جس سے Dollar-Based Assets کی کشش میں کمی واقع ہو رہی ہے۔۔
مارکیٹ کی اگلی سمت اور Technical Analysis
تکنیکی اعتبار سے، USDJPY کا 143.00 کا لیول ایک مضبوط مزاحمتی زون کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اگر قیمت 142.00 سے نیچے بند ہو جاتی ہے تو یہ 141.00 اور پھر ممکنہ طور پر 140.00 کی طرف جا سکتی ہے۔ دوسری طرف، اگر مارکیٹ 144.00 کو عبور کرتی ہے تو یہ محض ایک Short-Covering موو ہو سکتی ہے اور 145.00 پر آکر رک جائے گی۔

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔