کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ۔ بٹ کوائن (BTC) 19 ہزار ڈالر کے قریب آ گیا۔

گذشتہ روز امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس(CPI) کے مثبت ڈیٹا کے اجراء اور امریکی ڈالر کے بیک فٹ پر جانے کے بعد عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں رسک فیکٹر کے کم ہونے سے جہاں اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا وہیں کرپٹو مارکیٹ میں بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ریا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن (BTC) کی قدر میں 1 ہزار ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد سے مختلف بحرانوں کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ بٹ کوائن 18849 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایتھیریئم (ETH) بھی 160 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1404 ڈالرز فی کوائن پر پہ پہنچ گیا ہے۔ Binance بھی مجموعی طور پر 16 ڈالرز اضافے سے 287 ڈالرز پر پیشقدمی کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اگر دیگر کرپٹو کرنسیز کا جائزہ لیں تو Binance USD بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0003 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Cardano آج کسی حد تک گراوٹ کا شکار ہے اور 0.64 فیصد کمی کے ساتھ 0.3277 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Ripple بھی 0.3710 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ ادھر Dogecoin بھی 0.29 فیصد مندی کے ساتھ 0.0800 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج سولانا (SOL) بھی 1.54 فیصد اضافے کے ساتھ 16.8656 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ FTX اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران مرکزی کرداروں کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات کے الزامات کے تحت ریگولیٹری اتھارٹیز کی طرف سے الزامات عائد ہونے کے بعد آج سولانا پہلی بار مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ Polkadot بھی 0.05 فیصد مندی کے ساتھ 5.2260 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج Avalanche مجموعی طور پر 15 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے آخر میں ذکر کریں گے تمام بحرانوں کے دوران مضبوط بنیادوں پر قائم رہنے والے لائٹ کوائن (LTC) کا، جو کہ 83.8771 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button