KSE100 کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا پیشگوئی کر رہے ہیں ؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گذشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے تاہم ملک کی غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں اور مارکیٹ میں شیئر والیوم بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی بے یقینی اپنی انتہا کو پہنچ رہی ہے جس سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے رواں ماہ کے دوران شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کے بارے میں بیان بھی سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی ایک بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39804 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسکی اب تک کی بلند ترین سطح 39942 ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 43 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14689 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ابتدائی سیشن کے دوران صرف 189 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا صرف 40 فیصد ہیں۔ ان میں سے 111 کی قدر میں اضافہ، 68 میں کمی جبکہ 10 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج بھی KSE100 انڈیکس اپنی 7 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ 40100 کی سطح ہے۔ جبکہ انڈیکس اپنی 21، 50، 100 اور 200 روزہ Moving Averages سے بھی نیچے ایک نئی Bearish ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ اگرچہ آغاز میں یہ 100 سے زائد پوائنٹس اوپر گیا ہے۔ لیکن اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell On Strength کی کال دے رہے ہیں۔ جس سے Bulls کی کمزور پیشقدمی اور انڈیکس کے محدود رینج میں نیچے آنے کا خدشہ ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bearish اور 30 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں جبکہ 20 فیصد Bulls بھی موجود ہیں جو کہ 40 ہزار کے نفسیاتی لیول (Psychological Level) کی طرف بحالی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسوقت نہ تو ایسا کوئی بھی مثبت ٹریگر موجود ہے جس سے کسی بڑے لیول کو عبور کرنے کیلیے درکار اسٹرینتھ مل سکے۔ تاہم آج کی ٹریڈ میں Sideways نظر آنیوالے Bulls کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی Oversold ایریا کے قریب 53 ہر موجود ہے۔ جس سے ٹیکنیکی بنیادوں پر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا اشارہ مل رہا ہے۔
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 39700، 39400 اور 39100 ہیں۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 40 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) سے اوپر 40100، 40500 اور 40800 ہیں۔ اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔