کیا رواں ہفتے کے دوران گولڈ تیزی کا رجحان جاری رکھے گا ؟

بنیادی جائزہ

اختتام ہفتہ پر جمعے کے روز سونے (Gold) نے تیزی کا مومینٹم جاری رکھا اور ویک اینڈ ریلی 1920 ڈالرز کی گذشتہ 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس طرح مسلسل 4 ہفتوں کا اختتامی سیشن مثبت رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں گذشتہ ہفتے کے دوران امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مثبت اعداد و شمار تھے جن کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کے محکمہ خزانہ کے بانڈز (Treasury Bonds) کی Yields میں کمی واقع ہوئی اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں کماڈٹیز اور اسٹاکس کے علاوہ کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ میں رسک فیکٹر کم ہوتا ہوا دکھائی دیا جس سے انکی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ گولڈ کی طلب و قدر گذشتہ ایک ماہ سے تیزی کا مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہےاور گذشتہ سال کے بلند ترین لیولز سے اوپر آچکی ہے۔ اگر گزرے ہوئے ہفتے کے معاشی واقعات پر ایک نظر ڈالیں تو Wage Inflation اور Input Price Inflation کی دسمبر 2022ء کی رپورٹس بھی نومبر کی نسبت خاصی لچکدار اور مثبت رہئں۔ جن کے بعد 3.92 فیصد کی 10 سالہ مدت کے بانڈز کی Yields مزید نیچے 3.5. فیصد کی سطح پر آ گئیں۔ جس کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) فلاڈیلفیا کے صدر پیٹرک ہارکر اور فیڈ اٹلانٹا کے صدر رافیل بوسٹک دونوں نے اپنے بیانات میں FOMC کی فروری کی میٹنگ میں 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rates) میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر (USD) مزید دفاعی انداز اختیار کر گیا ۔ جبکہ گولڈ کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کئی ممالک کے سنٹرل بینکوں کی طرف سے گولڈ کی خریداری کی بھی نئے سال کے آغاز میں کی جا رہی ہے جس سے عالمی مالیاتی نظام میں حقیقی زر کہا جانے والا گولڈ اپنی تیزی کی ریلی میں وسعت اختیار کر رہا ہے۔ تاہم رواں ہفتے کے دوران چین کی GDP رپورٹ اور بدھ کے روز امریکہ کی دسمبر 2022ء کی Retail Sales Report ایسا Data ہے جو کہ کسی حد تک سنہری دھات کو اصلاح (Correction) کے مختصر پریڈ میں دھکیل سکتی ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر عالمی مارکیٹس کے حالات گولڈ کے لئے سازگار ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

اگر گولڈ کے کے ٹیکنیکی منظرنامے پر نظر ڈالیں تو اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 70 پر ہے جو کہ over Bought ایریا کو ظاہر کر رہا ہے۔ جس کا مطلب ہے کے موجودہ سطح پر ایک بار محدود رینج میں Correction ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے بعد یہ اپنی Bullish ریلی جاری رکھے گا۔ موجودہ سطح سے نیچے اسکا پہلا سپورٹ لیول 1920 (موجودہ لیول) ہی ہے۔ جبکہ اس سے بعد 19 سو کا نفسیاتی سپورٹ کا لیول (Psychological Support) ہے۔ جس کے بعد 1880 کی مضبوط سپورٹ (نومبر 2022ء کی سطح) ہے۔ لیکن اگر اسکو توڑنے کی صورت میں گولڈ چوتھے اور پانچویں سپورٹ لیولز یعنی 1860 اور 1830 کی طرف نیچے آ سکتا ہے۔ اگر گولڈ 19 سو سے اوپر مستحکم رہا تو یہ ممکنہ طور پر محدود رینج میں Correction کے بعد 1920 کو دوبارہ عبور کر کے 1940 اور 1960 کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) سے اوپر کی طرف اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گولڈ ان لیولز پر اپریل 2022ء میں دیکھا گیا ہے۔ اسوقت گولڈ اپنی 7، 21، 50، 100 اور 200 دنوں یعنی تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر اس کے اگلے ایک ہفتے کے مومینٹم انڈیکیٹرز کا جائزہ لیں تو یہ 50 فیصد Bearish اور 50 فیصد ہی Sideways ظاہر ہو رہے ہیں اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی نیوٹرل ہے جبکہ اگلے 30 دنوں کے مومینٹم انڈیکیٹرز 46۔ فیصد Bullish اور 45 فیصد Bearish جبکہ 9 فیصد Sideways نظر آ رہے ہیں جو کہ اگرچہ Bullish رجحان ہے تاہم Bulls اور Bears کے انتہائی سخت مقابلے کی وجہ سے Sideways اعداد و شمار انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button