ورلڈ بینک نے Global Growth کے تخمینے میں کمی کر دی۔

آج عالمی بینک (World Bank) کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں جون 2023ء کے لئے عالمی شرح نمو (Global Growth Rate) میں کمی کر دی گئی ہے۔ نظر ثانی شدہ تخمینے کے مطابق گروتھ ریٹ 1.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 3 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ جبکہ عالمی بینک کی عالمی معاشی بحران کے بارے میں رپورٹ میں امریکی معیشت (U.S Economy) کے بارے میں بھی جون 2023ء تک کے لئے بھی نظر ثانی شدہ تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔

نظر ثانی شدہ تخمینے کے مطابق جون 2023ء تک اU.S Growth Rate کے 0.5 فیصد تک محدود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل ابتدائی رپورٹ میں امریکی GDP کے 2.2 فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 0.5 فیصد GDP اس سے قبل 52 سال پہلے 1970ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران رہا تھا۔ یورپی یونین (EU Union) کا GDP Growth Rate رواں سال کے آخر تک 1.9 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ترقی پذیر ممالک کا GDP Growth Rate اگلے سال یعنی 2024ء تک 3.5 فیصد تک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ چینی معیشت کے بارے میں ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا کی وباء کی وجہ سے چینی گروتھ ریٹ 2.7 فیصد تک آ گیا تھا تاہم حالیہ دنوں کے دوران سخت ترین پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر چینی شرح نمو 2023ء کے دوران 4.3 فیصد کا ہدف حاصل کر سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button