WorldCall کے Losses میں 39% کمی، Revenue میں زبردست اضافہ

trong Revenue Growth and Strategic Investments Boost WorldCall’s Future Outlook

WorldCall نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں شاندار Financial Results جاری کرتے ہوئے اپنے Losses کو 39 فیصد کم کر کے 267 ملین روپے تک محدود کر دیا. جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 444 ملین روپے تھے۔ کمپنی کی جانب سے Pakistan Stock Exchange میں فائل کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ کمی نہ صرف مالیاتی بہتری کی عکاس ہے بلکہ مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔

WorldCall کے Revenue میں غیرمعمولی اضافہ

Financial Results میں WorldCall کے Revenue میں شاندار اضافہ دیکھا گیا. جو کمپنی کی مسلسل محنت اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ Direct Costs میں اضافے کے باوجود، Revenue Growth نے کمپنی کے مالی اعشاریوں کو مثبت رخ دیا۔ یہ مظاہرہ بتاتا ہے کہ کمپنی اپنی بنیادی سروسز اور نئی انویسمنٹ کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مالی اخراجات میں بہتری اور KIBOR میں کمی

Pakistan Stock Exchange میں جاری کردہ Financial Results کے مطابق WorldCall کے لیے خوش آئند بات یہ رہی کہ مالی اخراجات میں کمی دیکھی گئی. جس کا بڑا سبب KIBOR میں کمی ہے۔ کم شرح سود نے کمپنی کی Finance Cost کو بہتر بنایا. جس کا براہ راست اثر نیچے جانے والی Losses پر نظر آیا۔ یہ رجحان مستقبل میں کمپنی کی مزید مالی بہتری کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

پاکستان میں Digital Transformation اور 5G کا موقع

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی Digital Transformation اور 5G ٹیکنالوجی کی آمد WorldCall کے لیے ایک نیا دروازہ کھول رہی ہے۔ Telecommunications Sector میں یہ تبدیلیاں کمپنی کے لیے شاندار ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ WorldCall اس وقت بہترین حکمت عملی کے ساتھ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر رہا ہے۔

تحقیق، ترقی اور اسٹریٹیجک شراکت داریوں پر فوکس

WorldCall نے اپنے 2024 کے Financial Results کو بنیاد بناتے ہوئے تحقیق و ترقی (Research and Development) اور بنیادی ڈھانچے (Infrastructure) میں سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ساتھ ہی، کم قیمت پر دستیاب کاروباری مواقع کی شناخت بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں Horizontal and Vertical Expansion  ممکن بنائی جا سکے۔

طویل مدتی کامیابی کے لیے حکمت عملی

WorldCall کا مقصد صرف فوری مالی فوائد نہیں بلکہ طویل مدتی کامیابی ہے۔ اس کے لیے کمپنی نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صفِ اول کے اداروں کے ساتھ Strategic Partnerships کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستان کی Telecommunication Market میں مستقبل میں بھی نمایاں کردار ادا کیا جا سکے۔

Source: WTL – Stock quote for Worldcall Telecom Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button