Xiaomi کی Share Sale اور EV Industry میں بڑی پیش قدمی
Strengthening Its EV Footprint, Xiaomi Invests in Smart Manufacturing & Overseas Shipments

چین کی معروف Tech Company Xiaomi نے اپنی Share Sale کے ذریعے 5.5 ارب ڈالرز کی خطیر رقم حاصل کی، جو اس کے EV Manufacturing کے منصوبوں کو مزید تقویت دینے کے لیے استعمال ہوگی۔ کمپنی نے Hong Kong Stock Exchange میں 800 ملین شیئرز HK$53.25 فی شیئر پر فروخت کیے، جو ابتدائی 750 ملین شیئرز کے منصوبے سے زیادہ تھے۔
Xiaomi کی EV Market میں انٹری
Xiaomi، جو دنیا کی تیسری بڑی Smartphone Maker کمپنی ہے، نے پچھلے سال EV Industry میں قدم رکھا. اور SU7 Sedan لانچ کیا۔ Q4 2024 میں کمپنی کی Revenue میں 50% اضافہ ہوا. اور EV Deliveries کا ہدف 300,000 سے بڑھا کر 350,000 کردیا گیا۔ 2024 میں Xiaomi EV Business نے 32.1 ارب یوآن ($4.4 Billion) کا Revenue حاصل کیا. اور 135,000 SU7 Sedans کی ڈیلیوری مکمل کی۔
Global Expansion کے منصوبے
کمپنی نے 2027 تک اپنی EVs کی Overseas Shipments شروع کرنے کا اعلان کیا ہے. جس کا مقصد عالمی سطح پر Xiaomi کی EV Industry میں پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ کمپنی نہ صرف Asia بلکہ Europe اور Middle East میں بھی اپنی گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے. تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک مضبوط قدم جمایا جا سکے۔
اس مقصد کے لیے Beijing کے جنوب میں 52 Hectares پر مشتمل نئی زمین خرید کر Auto Factory کی Third Phase شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس فیکٹری میں جدید ترین Smart Manufacturing Technologies متعارف کرائی جائیں گی. جو Production Efficiency کو بہتر بنانے اور لاگت کو کم کرنے میں مدد دیں گی۔
کمپنی کے مطابق، اس توسیعی منصوبے کے تحت EV Manufacturing Capacity کو دگنا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے. تاکہ سالانہ Shipment Targets کو مزید بڑھایا جا سکے۔ Xiaomi کی حکمت عملی میں Supply Chain Optimization اور Strategic Partnerships کو بھی کلیدی حیثیت حاصل ہوگی. جو اس کے Global EV Market میں ایک مستحکم برانڈ کے طور پر ابھرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
AI اور R&D میں سرمایہ کاری
Xiaomi اپنے 2025 Research & Development Budget کا 7-8 ارب یوان صرف AI میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کر رہی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کی Smart Technology میں ترقی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
Chinese Tech Sector میں سرمایہ کاری کا رجحان
Xiaomi کی یہ Share Sale ایک وسیع تر رجحان کا حصہ ہے. جہاں Chinese Tech Companies Hong Kong Market میں بڑے پیمانے پر Capital Raising کر رہی ہیں۔ President Xi Jinping کے Tech Leaders’ Summit کے بعد مارکیٹ میں مثبت جذبات پیدا ہوئے. جس کے نتیجے میں Chinese Firms نے Q1 2025 میں $16.8 Billion کی Equity Capital Market Activity مکمل کی. جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے دوگنا زیادہ ہے۔
Xiaomi کی یہ پیش رفت نہ صرف EV Industry بلکہ Tech Sector کے لیے بھی ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے،.جہاں سرمایہ کاری اور ترقی کے بے شمار مواقع سامنے آ رہے ہیں۔
Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔