ین کو ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ حکومتی مداخلت کی جائے۔
ین Yen کو ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ حکومتی مداخلت کی جائے۔ ہیروشی وتنابے۔۔۔ ٹوکیو ( فائنانشل اینالسٹ۔ جاپان کے سابق ڈپٹی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ جاپانی حکومت Yen ین کی قدر میں استحکام کے لئے مداخلت نہیں کرے گی کون کہ 130 یا 135 پر ڈالر کے مقابلے میں ٹریڈ کرتا ہوا ین اس وقت جاپانی معیشت کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے کہ حکومت مداخلت کرے۔ واضح رہے کہ ہیروشی وتنابے اس یونٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جو کہ جاپانی کرنسی کو درپیش کسی خطرے ے وقت فاریکس مارکیٹ میں مداخلت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز جاپانی وزیر خزانہ نے جاپانی کرنسی ین Japanese Currency Yen کی مسلسل گرتی ہوئی قیمت کو قابو کرنے کے لئے حکومتی مداخلت کا اعلان کیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔