عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ
روسی تیل پر پابندی کے یورپی منصوبے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں Price of oil تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ: واشنگٹن ( انٹرنیشنل مارکیٹ) روسی تیل اور گیس پر پابندی کے یورپی یونین کے مجوزہ منصوبے کے منظر عام پر آنے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ ایک بار پھر بحران کی جانب گامزن ہے گذشتہ روز کروڈ آئل کی قیمت میں Price of oil 3 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یورپی وزرائے توانائی کے اجلاس میں چھ ماہ کے بعد روسی تیل اور گیس کو یورپ کے لئے ناقابل برداشت قرار دیا گیا تھا دوسری جانب ماہرین معاشیات روس کی طرف سے سخت ردعمل دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔